Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور دیگر اضلاع میں ایم کیوایم کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی کیمپ اور طبی کیمپ قائم کرنا قابل تحسین اقدام ہے، الطاف حسین


راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور دیگر اضلاع میں ایم کیوایم کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی کیمپ اور طبی کیمپ قائم کرنا قابل تحسین اقدام ہے، الطاف حسین
 Posted on: 9/15/2014
راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور دیگر اضلاع میں ایم کیوایم کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی کیمپ اور طبی کیمپ قائم کرنا قابل تحسین اقدام ہے، الطاف حسین
سیلاب زدگان کی امداد میں مصروف کارکنان تحریک کا قیمتی سرمایہ ہیں، الطاف حسین
ایسے محنتی اور جفاکش کارکنان تحریک کا فخر اور ناز ہیں، الطاف حسین
خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ایم کیوایم کے امدادی کیمپوں میں امدادی سامان فراہم کرنے پر پنجاب کے مخیر حضرات اور عوام سے اظہار تشکر
صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کارروائیوں میں مصروف کارکنان کو خراج تحسین
لندن۔۔۔۔15، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ پنجاب میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کارروائیوں میں مصروف ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں اور ہمدردوں کو زبردست خراج تحسین اور سلام تحسین پیش کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں کی جانب سے راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ ، ملتان اور صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امدا د کیلئے امدادی کیمپ اورانہیں علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے طبی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جوکہ قابل تحسین اقدام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے تمام محنتی اورجفاکش ساتھی تحریک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ایسے محنتی ساتھی ، تحریک کا فخر اور ناز ہیں۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ صوبہ پنجاب کے جو مخیرحضرات اور عوام متاثرین کی امداد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ایم کیوایم کے امدادی کیمپوں میں خشک اجناس اور ضروریات زندگی کا دیگر سامان فراہم کررہے ہیں ، میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں برکت عطافرمائے ، سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد میں مصروف ذمہ داروں اور کارکنوں کو دکھی انسانیت کی خدمت کرنے پر اجرعظیم عطافرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔

12/8/2016 7:57:47 PM