Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ٹی وی چینلز کے صحافی، کیمرہ مینوں اور پولیس پرحملے اور تشدد قابل مذمت ہے، میاں عتیق، رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ٹی وی چینلز کے صحافی، کیمرہ مینوں اور پولیس پرحملے اور تشدد قابل مذمت ہے، میاں عتیق، رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 9/14/2014
اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ٹی وی چینلز کے صحافی ،کیمرہ مینوں اورپولیس پر حملے اورتشد دقابل مذمت ہے، میاں عتیق ،رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
پولیس اورصحافیوں پر حملے عمران خان کی جانب سے کارکنوں کو تشددکی کھلے عام ترغیب دینے کانتیجہ ہے
اس قسم کی پرتشددکارروائیاں امن پسندی کے تمام دعووں کی کھلی نفی ہیں ۔میاں عتیق
پی ٹی آئی کی قیادت کواپنے کارکنوں کوتشددکی ترغیب دینے کے بجائے امن پسندی کی تعلیم دینی چاہیے
اسلام آباد۔۔۔14 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق نے اسلام آبادمیں دھرنے میں موجود تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں اور ایک ٹی وی کے صحافی اورکیمرہ مینوں پر حملے اورتشددکی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں میاں عتیق نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اپنے کارکنوں کوپولیس پرحملوں اورٹی وی چینلزاورصحافیوں کے خلاف تشددکی جس طرح کھلے عام ترغیب دی جارہی ہے یہ اسی کانتیجہ ہے کہ ہفتہ کے روز بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایک ٹی وی کی عمارت پر حملہ کیاتھااورآج بھی ایک اورٹی وی چینلز کی نیوزٹیم پر حملہ کیاگیا، صحافیوں کوماراپیٹاگیا اور کیمرہ توڑدیاگیا۔آج بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسلام آبادمیں پولیس اہلکاروں پر حملہ کیااورانہیں تشددکانشانہ بنایا۔ میاں عتیق نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے تشددکی یہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں، اس قسم کی پرتشددکارروائیاں امن پسندی کے تمام دعووں کی کھلی نفی ہیں ۔میاں عتیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کواپنے کارکنوں کوتشددکی ترغیب دینے کے بجائے امن پسندی کی تعلیم دینی چاہیے اوراپنے کارکنوں کوہرقسم کے تشددسے روکنا چاہیے ۔ 


4/25/2024 9:28:51 AM