Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کا وجود الطاف حسین کی وجہ سے ہے اور وہ ایم کیوایم کے جسم میں روح کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جنید فہمی


ایم کیو ایم کا وجود الطاف حسین کی وجہ سے ہے اور وہ ایم کیوایم کے جسم میں روح کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جنید فہمی
 Posted on: 9/14/2014
ایم کیو ایم کا وجود الطاف حسین کی وجہ سے ہے اور وہ ایم کیوایم کے جسم میں روح کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جنید فہمی
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر کا سینٹرل کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب
شکاگو ۔۔۔14ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین ایم کیوایم کے جسم میں روح کی حیثیت رکھتے ہیں اور روح کے بغیر جسم کی کوئی اہمیت نہیں رہتی، الطاف حسین اپنے چاہنے والوں کے سینوں میں دل کی طرح دھڑکتے ہیں انہیں انکے چاہنے والوں سے کسی طور الگ نہیں کیا جاسکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جنید فہمی نے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی سطح پر شدید مشکلات کا شکار ہے ،دہشتگردی کے نتیجے میں ایک جانب قومی معیشت کمزوری کا شکار ہے تو دوسری جانب چند ہزاری ٹولے نے نام نہاد تبدیلی کے نام پر ملک کے دارالحکومت کو یرغمال بنا رکھا ہے اور ساتھ ہی ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعدد افراد جاں بحق اور بے گھر ہو چکے ہیں ایسے میں جناب الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جو تمام تر نامساعد حالات کے باوجود ہر محاذ پر پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں اور ماضی کی طرح آج بھی ملک کو انکی دور اندیش قیادت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا وجود الطاف حسین اور انکے دیے نظریے کی وجہ سے ہے اور ایک ایک کارکن صرف اور صرف الطاف حسین کو اپنا رہنمامانتا ہے ۔انہوں نے افسوس اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنانے اور آج اسے بچانے والوں کیلئے حکمرانوں کے رویے ماضی کی طرح آج بھی مشکوک اور دہرے ہیں اور فقط الطاف حسین اور پاکستان سے محبت کے جرم میں بانیان پاکستان کی اولادوں پر تعلیم و ترقی کے دروازے بندہیں اور مائیں روزانہ اپنے جگر گوشوں کی تشدد زدہ لاشیں اٹھانے پر مجبور ہیں۔ جنید فہمی نے دنیا بھر میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدرد عوا م کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کو جناب الطاف حسین کی قیادت پر آج بھی مکمل اعتماد ہے اور ہم تحریک کے مقصد و مشن کیلئے جناب الطاف حسین نظریے پر ہمیشہ کی طرح کاربند ہیں اور رہیں گے۔اجلاس کے اختتام پر کارکنان اور ذمہ داران نے جناب الطاف حسین سے تجدید عہد وفا اور انکی دراز عمر کی دعا کی ۔

12/5/2016 11:48:40 PM