Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ وہ انقلابی تحریک ہے جو اپنے قیام سے لیکر آج تک باطل قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے ۔رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


متحدہ قومی موومنٹ وہ انقلابی تحریک ہے جو اپنے قیام سے لیکر آج تک باطل قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے ۔رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 9/14/2014
متحدہ قومی موومنٹ وہ انقلابی تحریک ہے جو اپنے قیام سے لیکر آج تک باطل قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے ۔رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے ہمیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ پر عمل پیر ا ہونا ہوگا۔
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
قائد تحریک کی شخصیت ظلمتوں کے اندھیروں میں روشنی کا مینار ہے۔ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی 
ملک کی ترقی وسلامتی صرف اور صرف قائد تحریک کے فکر و فلسفہ میں ہے۔ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی 
سیکٹر ایچ میں پر چم کشائی کی تقریب سے خطاب 
حیدرآباد۔۔۔14ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ وہ انقلابی تحریک ہے جو اپنے قیام سے لیکر آج تک باطل قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سیکٹر ایچ میں پر چم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،زبیر احمد خان ،صابر حسین قائم خانی ،دلاور قریشی اور راشد خلجی سمیت سیکٹرز کے ذمہ داران و کارکنان سمیت علاقے کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین مظلوم و محکوم عوام کی آواز ہیں جو انکے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کی باتیں تو سب کررہے ہیں مگر غریب ومتوسط طبقے کے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیج کر حقیقی تبدیلی کاآغاز صرف اور صرف قائدتحریک جناب الطاف حسین نے کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے ہمیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ پر عمل پیر ا ہونا ہوگا۔اس موقع پر ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی شخصیت ظلمتوں کے اندھیروں میں روشنی کا مینار ہے جو غریب و مظلوم طبقہ سے تعلق رکھنے والے عوام کی نہ صرف ترجمانی کررہے ہیں بلکہ انکی زندگیوں کو بلند اور بہتر بنانے میں دن رات کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں رائج فرسودہ نظام اور موروثی سیاست نے ملک کو تباہی کے دہنے پر لاکھڑا کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی وسلامتی صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ میں ہے ۔

4/26/2024 1:59:58 AM