Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والے اپنے قائد کا جنم دن شایا ن شا ن طریقے سے منارہے ہیں


قائدتحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والے اپنے قائد کا جنم دن شایا ن شا ن طریقے سے منارہے ہیں
 Posted on: 9/14/2014
قائدتحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والے اپنے قائد کا جنم دن شایا ن شا ن طریقے سے منارہے ہیں
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو ینرو ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
قائد تحریک جناب الطاف حسین تما م طبقات کے حقو ق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور آج انکی جدوجہد کہ بدولت ملک بھر میں انقلاب اور تبدیلی کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو ینرو ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
قائد تحریک جناب الطاف حسین ایک نظریہ کا نام ہے جو آج ملک کے کو نے کو نے میں پھیل چکا ہے ۔رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے اشفاق منگی
قائد تحریک جناب الطاف حسین عوام کے دلوں میں رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انکے میلو ں دور ہونے کے باوجود ملک کی مظلوم عوام ان کی قیادت میں متحد ہے ۔رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے اشفاق منگی
حیدرآباد قائد تحریک کا گھر ہے اور انکے جنم دن پر حیدرآبا د میں بھر پور جشن منا یا جا رہا ہے۔ حیدرآباد زونل انچارج نو ید شمسی
قائد تحریک مظلوم و محکو م عوام کے حقیقی رہبر و رہنما ہیں جو ان کا درد اور تکلیف محسو س کر تے ہیں۔حیدرآباد زونل انچارج نو ید شمسی
گزشتہ روز افضال گروانڈ لطیف آباد میں ایم کیوایم حیدرآباد زون کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کے 61ویں جنم دن کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے شہدائے حق کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب
حیدرآباد۔۔۔14ستمبر2014ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والے اپنے قائد کا جنم دن شایا ن شا ن طریقے سے منارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو نئرو ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ روز افضال گروانڈ لطیف آباد میں ایم کیوایم حیدرآباد زون کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کے 61ویں جنم دن کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے شہدائے حق کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے اشفا ق منگی ،ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیر احمد قائمخانی و رکن خورشید احمد ، ایم کیو ایم حیدرآباد زونل انچارج نو ید شمسی ، حیدرآباد کے حق پر ست ارکین قومی و صو بائی اسمبلی ، سید وسیم حسین ، راشد خلجی ، انجینئر صابر حسین قائمخانی ، زبیر احمد ، دلاور قریشی سمیت اسپورٹس سے وابستہ دیگر اہم شخصیات اور علاقائی سیکٹر زو یو نٹس کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین تما م طبقات کے حقو ق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور آج انکی جدوجہد کہ بدولت ملک بھر میں انقلاب اور تبدیلی کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں کبھی بھی اپنے محسنوں کو نہیں بھولتیں اورقائد تحریک ملک کے مظلوموں کے محسن اعظم ہیں اور آج شہر بھر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے جنم دن کے حوالے سے ہونے والی تقریبات اپنے محسن و محبوب قائد سے اظہار محبت ہے ۔اس تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے اشفاق منگی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ایک نظریہ کا نام ہے جو آج ملک کے کو نے کو نے میں پھیل چکا ہے اور اس نظریہ کے خلاف سازشیں کر نے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین عوام کے دلوں میں رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انکے میلو ں دور ہونے کے باوجود ملک کی مظلوم عوام ا ن کی قیادت میں متحد ہے ۔تقریب سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نو ید شمسی نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ حیدرآباد قائد تحریک جناب الطا ف حسین کا گھر ہے اور انکے جنم دن پر حیدرآبا د میں بھر پور جشن منا یا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین مظلوم و محکو م عوام کے حقیقی رہبر و رہنما ہیں جو ان کا درد اور تکلیف محسو س کر تے ہیں اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے کو شاں ہیں ۔

12/8/2016 3:54:58 AM