Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں رینجرزاورپولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی


کراچی میں رینجرزاورپولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 9/12/2014
کراچی میں رینجرزاورپولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے کسی ایک شہید کارکن کے قاتلوں کواب تک گرفتارنہیں کیا گیا الٹاایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیا جارہاہے 
کالعدم تنظیموں کے مسلح دہشت گردشہرمیں مختلف شعبوں کے افرادکوچن چن کرنشانہ بنارہے ہیں لیکن ان پر ہاتھ نہیں ڈالاجارہاہے
جب شہرمیں دہشت گردی کرنے والے اصل عناصر پر ہاتھ نہیں ڈالاجائے گاتوشہرمیں امن کیسے قائم ہوگا؟
ایم کیوایم کے گرفتارکئے گئے کارکنوں کوفی الفوررہا کیا جائے اورچھاپوں گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔12 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اورگرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب رینجرزنے کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پرچھاپے مارے۔اس دوران نارتھ ناظم آبادکے علاقے عرفات ٹاؤن میں چھاپے مارکریونٹ 173کے کارکن بابرمغل کو گرفتارکیاگیا۔اسی طرح ایم کیوایم لیاری سیکٹریونٹ 32کے چار کارکنوں شہزادطیب، اعجازعلی، ساجد اورثاقب کوگرفتارکیاگیا۔رینجرزنے فیڈرل بی ایریا میں چھاپے مارکرایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے قائم کمیٹی کے ارکان بابرانیس اوروصی کوگرفتارکیاجبکہ اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی سیکٹرکے کارکن اور یونٹ 152 فیڈرل بی ایریاسیکٹرکے کارکن شاہدرفیق کوبھی گرفتارکرلیاگیا۔اسی طرح اسکیم 33 سیکٹرکے دو کارکنوں کاظم اورمحمدپرویز اور کورنگی سیکٹریونٹ 79 کے شہیدکارکن سیدرفیق کے صاحبزادے سیدزاہدکوبھی گرفتارکرلیاگیا۔ان گرفتارشدگان کے بارے میں ان کے اہل خانہ کوکچھ نہیں بتایاجارہا کہ انہیں کہاں لیجایاگیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران رابطہ کمیٹی کے رکن حیدررضوی کے کوآرڈی نیٹرسلمان کاظمی سمیت ایم کیوایم کے کئی کارکنان شہرکے مختلف علاقوں میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کئے جاچکے ہیں لیکن اب تک کسی ایک شہید کارکن کے قاتلوں کوگرفتارنہیں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیموں کے مسلح دہشت گردشہرمیں علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکوچن چن کرنشانہ بنارہے ہیں اوردیدہ دلیری کے ساتھ ان وارداتوں کی ذمہ داریاں قبول کررہے ہیں لیکن کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کوگرفتارکرنے کے بجائے الٹاایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے اورایم کیوایم کے ہمدردوں کو ہراساں کیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب پولیس ورینجرزکی ساری توجہ اورساری توانائیاں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کو گرفتار کرنے پر صرف ہوں گی اور شہرمیں دہشت گردی کرنے والے اصل عناصر پر ہاتھ نہیں ڈالاجائے گاتوشہرمیں امن کیسے قائم ہوگا؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم شہرکے امن اورمختلف فقہوں اورمسالک کے درمیان ہم آہنگی اوراتحادوبھائی چارے کی فضاء کے فروغ کیلئے اپنے کارکنوں کی شہادت کے باوجودصبروتحمل سے کام لے رہی ہے لیکن اس کے ہی کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے ۔ یہ سراسرظلم اورزیادتی ہے اورہم اس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چھاپوں اور گرفتاریوں کے واقعات سے عوام میں اچھے جذبات پیدانہیں ہوں گے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی اور وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے گرفتارکئے گئے کارکنوں کوفی الفوررہا کیا جائے اورچھاپوں گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائیے ، ایم کیوایم کے شہیدکارکنوں کے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے

12/5/2016 8:51:42 PM