Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کو فساد اور خونریزی کی آگ میں جھونکنے کیلئے ایک سازش کے تحت ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ آن کردیا گیا ہے۔ الطاف حسین


کراچی کو فساد اور خونریزی کی آگ میں جھونکنے کیلئے ایک سازش کے تحت ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ آن کردیا گیا ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 9/10/2014
کراچی کو فساد اور خونریزی کی آگ میں جھونکنے کیلئے ایک سازش کے تحت ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ آن کردیا گیا ہے۔ الطاف حسین
مختلف فقہوں اور مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے
پولیس، رینجرز اور دیگر سرکاری ادارے اس قتل و غارتگری اور دہشت گردی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں
اگر پولیس، رینجرز اور دیگر سرکاری ادارے شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو عوام کو صاف بتادیا جائے کہ وہ اپنا تحفظ خود کریں
ایم کیوایم کے کارکن اور رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر رضوی کے کورڈینیٹر سلمان کاظمی، سرجانی ٹاؤن میں کارکن کے بھائی عمران ملک اور لیاقت آباد میں اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن قیصر کے بڑے بھائی اور کورنگی میں تین افراد کے قتل کی مذمت
لندن۔۔۔10 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگز کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہاہے کہ کراچی میں جس طرح مختلف فقہوں اورمسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو چن چن کرنشانہ بنایا جارہا ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ کراچی کو فساد اور خونریزی کی آگ میں جھونکنے کیلئے ایک سازش کے تحت ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ آن کردیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ تین روزقبل ممتازعالم عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبرکمیلی کوشہید کیا گیا اور آج جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مفتی نعیم کے داماد مولانامسعودبیگ کونشانہ بناکرشہیدکردیا گیا۔ اس کے بعد شہرمیں تسلسل کے ساتھ قتل اوردہشت گردی کے واقعات ہوئے ، کورنگی میں مسلح دہشت گردوں نے دکان پر فائرنگ کی ایک مخصوص مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے تین افرادکوجاں بحق کردیا۔فیڈرل بی ایریامیں ایم کیوایم کے کارکن اوررابطہ کمیٹی کے رکن حیدررضوی کے کوارڈی نیٹر سلمان کاظمی کو مسلح دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کرکے شہیدکردیاجب وہ نائی کی دکان میں بال کٹوارہے تھے۔ اسی طرح سرجانی ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے کارکن محمد عرفان ملک کے بھائی عمران ملک اورلیاقت آبادایف سی ایریامیں اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن قیصرکے بڑے بھائی کوفائرنگ کرکے شہید کردیاگیا۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ شہرمیں درندہ صفت دہشت گردمختلف فقہوں اورمسالک سے تعلق رکھنے والے معصوم وبے گناہ افرادکونہایت آزادی کے ساتھ نشانہ بنارہے ہیں، لوگوں کاخون بہارہے ہیں جبکہ پولیس، رینجرز اور دیگر سرکاری ادارے اس قتل وغارتگری اوردہشت گرد ی کوروکنے میں مکمل طورپرناکام نظرآتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر پولیس، رینجرز اور دیگرسرکاری ادارے شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم نہیں کرسکتے توعوام کوصاف بتادیاجائے کہ وہ اپناتحفظ خودکریں۔جناب الطاف حسین نے صدرممنون حسین، وزیراعظم میاں نوازشریف ، وزیرداخلہ چوہدری نثاراوروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ وہ قتل اور دہشت گردی کے ان بڑھتے ہوئے واقعات کوسنجیدگی سے لیاجائے، قتل وغارتگری کے واقعات میں ملوث سفاک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے اورشہریوں کوان سفاک عناصر سے تحفظ فراہم کیاجائے۔ جناب الطاف حسین نے سلمان کاظمی شہید اور دیگرواقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افرادکواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبرجمیل عطاکرے

12/7/2016 4:30:56 AM