Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مولانامسعودبیگ کابہیمانہ قتل کراچی میں فرقہ وارانہ فسادکی آگ بھڑکانے کی گھناؤنی سازش کاحصہ ہے۔الطاف حسین


مولانامسعودبیگ کابہیمانہ قتل کراچی میں فرقہ وارانہ فسادکی آگ بھڑکانے کی گھناؤنی سازش کاحصہ ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 9/10/2014
کراچی میں ٹارگٹڈ کلنگزکے واقعات پولیس، رینجرزاورسیکوریٹی فورسز کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہیں
کراچی میں کالعدم تنظیموں نے اپنے ٹھکانے قائم کررکھے ہیں ،شہرکے عوام ان سفاک دہشت گردوں کے رحم وکرم پرہیں
مولانامسعودبیگ شہید کے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے اورقانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ۔ الطاف حسین 
مولانامسعودبیگ کے قتل کے واقعہ پر مفتی نعیم اوران کے تمام سوگواراہل خانہ سے الطاف حسین کااظہارتعزیت
اندوہناک واقعہ پر مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان مفتی نعیم اورسوگواراہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔10 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں جامعہ بنوریہ کے معلم اورجامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مفتی نعیم کے داماد مولانامسعودبیگ کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے اوراس مذموم واقعہ کو کراچی میں فرقہ وارانہ فسادکی آگ بھڑکانے کی گھناؤنی سازش کاحصہ قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں پولیس، رینجرزاوردیگرسیکوریٹی فورسزکی بھاری تعیناتی اورآپریشن کے باوجودشہرمیں ٹارگٹڈکلنگزکے تسلسل کے ساتھ ہونے والے واقعات اس جاری آپریشن اورپولیس، رینجرزاورسیکوریٹی فورسز کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہرمیں اتنی ایجنسیاں ہونے کے باوجودآخرشہرمیں ٹارگٹ کلنگ کے یہ واقعات کیوں ہورہے ہیں؟انہوں نے کہاکہ کراچی میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے قائم کررکھے ہیں جن سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد شہرمیں علماء، ڈاکٹروں ، انجینئروں، پروفیسروں، اکابرین اوردیگرشخصیات کی ٹارگٹڈ کلنگ کررہی ہیں اورشہرکے عوام ان سفاک دہشت گردوں کے رحم وکرم پرہیں۔گزشتہ دنوں ممتازعالم دین علامہ طالب جوہری کے داماد، علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبرکمیلی اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی دیگرشخصیات کونشانہ بنایاگیااورآج جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم کے داماد مولانا مسعودبیگ کوشہید کردیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے اورقانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے واقعہ پر مفتی نعیم اوران کے تمام سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس اندوہناک واقعہ پر مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مسعودبیگ شہیدکواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے

12/2/2016 1:58:01 PM