Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حالیہ تباہ کن بارشوں اور پورے ملک میں طوفانی سیلابوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تشویش


حالیہ تباہ کن بارشوں اور پورے ملک میں طوفانی سیلابوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تشویش
 Posted on: 9/10/2014
حالیہ تباہ کن بارشوں اور پورے ملک میں طوفانی سیلابوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تشویش
پاکستان کی مسلح افواج شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی تاریخ کی اہم جنگ لڑرہے ہیں
کٹھن اور مشکل وقت میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے خدمات پیش کرنے پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں، الطاف حسین
پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں ذمہ داران و کارکنان طبی و امدادی کیمپ لگا کر بارش متاثرین کی آگے بڑھ کر ہر ممکن خدمت کریں
جاگیردار اور وڈیرے اپنی زمینوں کو بچانے کیلئے پشتوں میں شگاف ڈال کر مظلوموں اور محروم عوام کو ہلاک کرنے کا سبب بن رہے ہیں،
بڑے سے بڑا ظالم کیوں نہ ہو وہ عذاب الہٰی سے نہیں بچ سکے گا، الطاف حسین
لندن ۔۔۔10،ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے حالیہ تباہ کن بارشوں اور پورے ملک میں طوفانی سیلابوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنر مند ،محنتی جفا کش لوگوں کی بڑی تعداد بارش اور سیلا ب کی نظر ہوکر ملک کے گوشہ گوشہ میں جان کی بازی ہار کر موت کی آغوش میں جارہے ہیں اس پر میں اور دیگر درمند دل رکھنے والے کروڑوں عوام شدید رنج وغم میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان مسلح افواج شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی تاریخ کی اہم جنگ لڑرہے ہیں اور ضر ب عضب میں جانی قربانیاں پیش کر رہے ہیں دوسری جانب ملک کے کڑے، کٹھن اور مشکل وقت میں پاکستان مسلح افواج کے بری،بحری اور فضائیہ کے افسران وجوان انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے دن رات جس طرح اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں اس پر میں انہیں سلام تحسین اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جو بڑے بڑے جاگیر دار اور وڈیر ے اپنی زمینوں کو بچانے کیلئے پشتوں کا رخ موڑ کر یا شگاف ڈال کر پورے ملک کے مظلوموں اور محروم عوام کو ہلاک کرنے کا سبب بن رہے ہیں وقت آنے پر انشاء اللہ بڑے سے بڑا ظالم کیوں نہ ہو وہ عذاب الہٰی سے نہیں بچ سکے گا ۔جناب الطا ف حسین نے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیلو ں کے ذمہ داروں اور کارکنان کو بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں طبی اورامدادی کیمپ لگا گر بارش اور سیلاب متاثرین کی آگے بڑھ کر ہر ممکن خدمت کریں اور تعاون کریں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بارش اور سیلاب میں ہلاک ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں جگہ دے اورسوگوار لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔(آمین)

12/8/2016 3:45:46 AM