Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اردو کے ممتاز شاعر اور دانشور سرشار صدیقی کے انتقال پر قائد ایم کیوایم جناب الطاف حسین کااظہار تعزیت


اردو کے ممتاز شاعر اور دانشور سرشار صدیقی کے انتقال پر قائد ایم کیوایم جناب الطاف حسین کااظہار تعزیت
 Posted on: 9/8/2014 1
اردو کے ممتاز شاعر اور دانشور سرشار صدیقی کے انتقال پر قائد ایم کیوایم جناب الطاف حسین کااظہار تعزیت
مرحوم کے شعری اور نثری مجموعے، کالم اور صحافتی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، جناب الطاف حسین 
لندن۔۔۔8، ستمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اردو کے ممتاز شاعر اور دانشور سرشار صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کے شعری اور نثری مجموعے، کالم اور صحافتی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جبکہ مرحوم کی ادبی خدمات کو نہ صرف پاکستان بلکہ مختلف ممالک میں بھی سراہایا گیا اور ان کی خدمات کے صلے میں انہیں کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ۔انہوں نے مرحوم کی ادبی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارا ن کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)

12/9/2016 1:42:35 AM