Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
معصوم عز اداران اور معصوم بے گناہ لوگوں کے اس طر ح کھلے عام قتل ہونے کاسلسلہ نہ روکا گیا تو دہشت گردی کی یہ آگ پورے ملک میں بھڑک سکتی ہے،جناب الطاف حسین
Posted on: 11/21/2012
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو نہ صرف گرفتار کریں بلکہ پورے ملک سے ان کا قلع قمع کر یں
تمام عز داران کی انجمنیں، ماتمی انجمنیں و دیگر جلسے جلوس نکالنے والی سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنی حفاظت آپ کے
اصول کے تحت اپنے اپنے جلوسوں کی حفاظت کا انتظام و بندوبست خود کریں
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ڈھوک سیداں مصریال روڈ امام بارگاہ راولپنڈی میں عزاداران کے جلوس پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں سینکڑوں عز اداران کے شہیدو زخمی ہونے کی شدید الفاظ مذمت کر تے ہوئے حکومت اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متوجہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر معصوم عز اداران اور معصوم بے گناہ لوگوں کا قتل عام اسی طرح کھلے عام ہونے کا سلسلہ نہ روکا گیا تو دہشت گردی کی یہ آگ پورے ملک میں بھڑک سکتی ہے اور معاملات اس نہیج پر پہنچ سکتے ہیں جہاں پر انہیں روکنے والا کوئی نہ ہوگا ۔ اس وقت نہ کوئی ریاست ہوگی نہ ریاستی اداروں کا کوئی عمل دخل ہوگا اور دہشت گردی کا یہ سیلاب پورے ملک کو جہنم بنا کر خا کستر کر دیگا لہذا اب بھی وقت ہے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو نہ صرف فی الفور گرفتار کریں بلکہ پورے ملک سے ان کا قلع قمع کر یں ،اسی میں پاکستان کی بقاء و سلامتی مضمر ہے بصورت دیگر ہم سب کے پاس پاکستان کی مکمل تباہی کے سوگ میں ماتم اور رونے کے علاوہ کچھ بھی نہیں بچے گا ۔ الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھرکہا کہ جلوس عزاداری کا ہو، ماتمی ہو، سیاسی ہو،یا پھر مذہبی ہر صورت میں جلسہ ،جلوس کے منتظمین کو تمام تر حفاظتی انتظامات وبند دبست خود کرنا چاہیے لہذا تمام عز داران ، ماتمی انجمنیں و دیگر جلسے جلوس نکالنے والی سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنی حفاظت آپ کے اصول کے تحت اپنے اپنے جلوسوں کی حفاظت کا انتظام و بندوبست خود کریں اور کسی بھی لمحہ غفلت کا مظاہر ہ نہ کریں اور ہوشیار و چوکس رہ کر شر پسندوں پر کڑی نظررکھیں ۔ انہوں نے ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں کے ان حملوں کے خلاف میدان عمل میںآکر عملی جدوجہد کریں اور بھرپور اتحاد کامظاہر ہ کر تے ہوئے پاکستان کو تباہ ہونے سے بچالیں آخر میں جناب الطاف حسین نے کراچی اور راولپنڈی میں شہید ہونے والے عز اداران کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔
8/22/2025 1:50:15 PM
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
کیاپاکستان آزاد ہے؟
...
13 Aug 2025
الطاف حسین اوراس کی ایم کیوایم نے پاکستان میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ
...
11 Aug 2025
میں نے اپنی گفتگو میں ایم کیوایم کوختم کرنے کی سرے سے کوئی بات نہیں ک
...
11 Aug 2025
آج تمام تحریکی کارکنوں کو تحریک اورمجھ سے وفاداری کے اٹھائے ہوئے حلف س
...
10 Aug 2025
ہفتہ کوکراچی میں راشد منہاس روڈ پر تیزرفتارڈمپر کی ٹکر سے دوبہن بھائی
...
10 Aug 2025
ممتاز صحافی اسد طور کو انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لئے واشنگٹن جاتے
...
09 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us