Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ میں ممکنہ طوفانی بارشوں سے بچاؤاورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ’’رین ایمرجنسی ‘‘نافذکی جائے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی


سندھ میں ممکنہ طوفانی بارشوں سے بچاؤاورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ’’رین ایمرجنسی ‘‘نافذکی جائے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
 Posted on: 9/7/2014 1
سندھ میں ممکنہ طوفانی بارشوں سے بچاؤاورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ’’رین ایمرجنسی ‘‘نافذکی جائے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
سندھ بھر میں بارشوں سے وبائی امراض سے بچاؤ اور ہنگامی بنیاد وں پر صحت و صفائی کا کام کرکے حکومت سندھ اپنا بنیادی فریضہ انجام دے 
ندی نالوں کی صفائی اورحفاظتی بندوں کی بروقت مرمت کے لئے بلدیاتی اداروں کوفنڈجاری کیے جائیں
حکومت سندھ کی جانب سے تمام ترصورتحال کے باوجود بلدیاتی اداروں کوتاحال فنڈز سے محروم رکھناسراسرسندھ دشمنی اورعوام دشمنی ہے
کراچی ۔۔۔7ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سندھ میں ممکنہ طوفانی بارشوں سے بچاؤاورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ’’رین ایمرجنسی ‘‘نافذکی جائے اورندی نالوں کی صفائی ستھرائی کاہنگامی بنیادوں پرمکمل کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں کوفنڈجاری کیے جائیں۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب میں حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں صوبے کوبڑے جانی ومالی نقصانات سے دوچارکررکھاہے جبکہ محکمہ موسمیات کی پشینگوئی کے مطابق آئندہ سندھ میں شدیدطوفانی بارشوں کا خدشہ ہے جس کے باعث سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں طوفانی بارشوں اورتمام ترتباہ کاریوں کے باوجود حکومت سندھ کی جانب سے بارشوں سے تحفظ کے لئے نہ تو متعلقہ اداروں کو پیشگی طور پر متحرک کیاجارہا ہے،جگہ جگہ خصوصاًندی نالوں میں گندگی اورکچرے کے ڈھیرجمع ہیں اور نہ ہی سندھ بھر میں ندی اور نالوں کی صفائی ستھرائی ، خستہ حال بندوں کے کناروں کی مرمت کے لئے فنڈزریلیزکیے جارہے ہیں اورنہ ہی عملی کام دیکھنے میںآرہاہے جس سے سندھ میں بارشوں اورسیلابی ریلوں سے تباہ کاریوں اورشہروں میں وبائی امراض پھیلنے کاخطرہ واضح نظرآرہاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہونایہ چاہئے تھاکہ حکومت سندھ پنجاب میں طوفانی بارشوں کے فوری بعدسندھ میں رین ایمرجنسی نافذکرتی اورہنگامی بنیادوں پرندی ،نالوں کی صفائی اورحفاظتی پشتواوربندوں کی مرمت کاکام مکمل کرتی تاہم حکومت سندھ کی جانب سے ایسا کچھ دیکھنے میں نہیںآیااوریہی وجہ ہے کہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر بھی بلدیاتی اداروں کو نہ تو فنڈز فراہم کئے گئے اور نہ ہی انہیں بارشوں سے پیشگی نمٹنے کیلئے کسی قسم کی ہدایت دی جاری کی گئیں جوحالیہ دنوں میں شدید جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے تمام ترصورتحال کے باوجود بلدیاتی اداروں کوتاحال فنڈز سے محروم رکھناسراسرسندھ دشمنی اورعوام دشمنی کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں بارشوں سے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے فی الفور رین ایمرجنسی کا نفاذ کیاجائے ، بلدیاتی اداروں کو فنڈز فراہم کئے جائیں اور سندھ بھر میں بارشوں سے وبائی امراض سے بچاؤ اور صحت و صفائی کے حوالے سے ہنگامی بنیاد وں پر کام کرکے حکومت سندھ اپنا بنیادی فریضہ انجام دے ۔ 

12/8/2016 8:02:42 AM