Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست بلدیاتی قیادت کے منصوبے کو پیپلزبس سروس کا نام دینا سراسر دھوکہ بازی ہے،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی


حق پرست بلدیاتی قیادت کے منصوبے کو پیپلزبس سروس کا نام دینا سراسر دھوکہ بازی ہے،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی
 Posted on: 9/6/2014 1
حق پرست بلدیاتی قیادت کے منصوبے کو پیپلزبس سروس کا نام دینا سراسر دھوکہ بازی ہے،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی
کراچی کے شہریوں کو سستی سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے سابقہ حق پرست بلدیاتی قیادت نے گرین بس سروس شروع کی گئی تھی 
2008ء میں سندھ حکومت نے کراچی کے بلدیاتی اداروں کو فنڈز کی فراہمی معطل کرکے گرین بس سروس کامنصوبہ ختم کرادیا
ایم کیوایم ، پیپلزپارٹی کی حلیف جماعت ہے لیکن سندھ حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کی ترقیاتی اسکیموں پر ڈاکہ ڈالاگیا
پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے ایم کیوایم کی ترقیاتی اسکیم پر ڈاکہ ڈال کر واضح کردیا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے میں مصروف ہے 
پیپلزپارٹی کی قیادت،کراچی کے تعلیم یافتہ اورباشعور عوام کواپنے گاؤں گوٹھوں کا ہاری ،کسان یا مزارعہ نہ سمجھے
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے پیپلزبس سروس کے افتتاح پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کا تبصرہ
کراچی ۔۔۔6، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاہے کہ حق پرست بلدیاتی قیادت کی جانب سے گرین بس سروس کو پیپلزبس سروس کانام دینا پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے متعصبانہ طرزعمل کا تسلسل ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی کے شہریوں کو سستی سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے سابقہ حق پرست بلدیاتی قیادت کے دور میں گرین بس سروس شروع کی گئی تھی لیکن 2008ء میں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے ایم کیوایم دشمنی میں کراچی کے بلدیاتی اداروں کو فنڈز کی فراہمی معطل کردی جس سے نہ صرف کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے التواء کا شکار کیے گئے بلکہ گرین بس سروس کا منصوبہ بھی ختم کرادیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اب حکومت سندھ کی جانب سے حق پرست بلدیاتی قیادت کے اس منصوبے کو پیپلزبس سروس کا نام دیکر کراچی کے عوام کی آنکھ میں دھول جھونکی جارہی ہے جوکہ سراسر بے ایمانی اور دھوکہ بازی ہے ، ایم کیوایم ، سندھ حکومت میں پیپلزپارٹی کی حلیف جماعت ہے لیکن سندھ حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کی ترقیاتی اسکیموں پر ڈاکہ ڈالنے کے عمل سے واضح ہوگیا ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی تعصب اورعصبیت کا مظاہرہ کررہی ہے اور اپنے دوستوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے میں مصروف ہے ۔ 
حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت،کراچی کے باشعورعوام کواپنے گاؤں گوٹھوں کا ہاری ،کسان یا مزارعہ نہ سمجھے اور کراچی کے عوام کوسفری سہولت فراہم کیلئے حق پرست قیادت کے ترقیاتی منصوبوں کا سہرا اپنے سرلیکرخود کوعوام کی آنکھ میں دھول جھونکنے سے گریز کرے کیونکہ اس قسم ہتھکنڈوں سے کراچی کے تعلیم یافتہ اور باشعور عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا 

12/8/2016 10:09:48 AM