Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع اور تحفظ کیلئے ایک مضبوط چٹان ہے اور قوم کو اس پر فخر ہے۔ الطاف حسین


پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع اور تحفظ کیلئے ایک مضبوط چٹان ہے اور قوم کو اس پر فخر ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 9/6/2014 1
پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع اور تحفظ کیلئے ایک مضبوط چٹان ہے اور قوم کو اس پر فخر ہے۔ الطاف حسین
مسلح افواج بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ اندرونی دشمنوں سے بھی بڑی بہادری سے نبرد آزما ہیں
مسلح افواج آج نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے بلکہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بھی مدد کررہی ہے
پوری قوم مسلح افواج کے سربراہوں اور تمام بہادر افسروں اور جوانوں کو ان کی جرات پر سلام پیش کرتی ہے۔ یوم دفاع پر پیغام
لندن۔۔۔5 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع اورتحفظ کیلئے ایک مضبوط چٹان ہے اورقوم کواس پر فخرہے۔ یوم دفاع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے وطن کی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمیشہ بیش بہاقربانیاں دی ہیں اورگزشتہ کافی عرصہ سے مسلح افواج بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ اندرونی دشمنوں سے بھی بڑی بہادری سے نبرد آزما ہیں اور ملک دشمن دہشت گردوں کے خلا ف جاری اس جنگ میں پاک فوج کے ہزاروں جوانوں اور افسروں نے بھی اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیاہے جن میں جرنیل اوربریگیڈیئرتک شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلح افواج آج نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے بلکہ طوفانی بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ افراد کی بھی مدد کررہی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یوم دفاع کے اس موقع پر پوری قوم مسلح افواج کے سربراہوں اور تمام بہادرافسروں اورجوانوں کوان کی جرات پر سلام پیش کرتی ہے اوریہ یقین دلاتی ہے کہ وہ ملک کی بقاء سلامتی اوردفاع کے فریضہ کی انجام دہی میں ہرطرح سے پاک فوج کے ساتھ ہے۔ 

12/4/2016 2:21:40 PM