Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم ’’پی ڈبلیو ڈی ونگ‘‘ کے انچارج و اراکین نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے پیڈسٹرین برج کی تعمیر کا خیر مقدم


ایم کیو ایم ’’پی ڈبلیو ڈی ونگ‘‘ کے انچارج و اراکین نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے پیڈسٹرین برج کی تعمیر کا خیر مقدم
 Posted on: 9/5/2014 1
ایم کیو ایم ’’پی ڈبلیو ڈی ونگ‘‘ کے انچارج و اراکین نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے پیڈسٹرین برج کی تعمیر کا خیر مقدم
کراچی ۔۔۔5ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ Persons With Disabilities Wingکے انچارج عدنان سرور ،ایڈوائزر نور الدین بھاوانی و اراکین نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے پیڈسٹرین برج بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے ایک اچھا اقدام قرار دیا ہے۔پی ڈبلیو ڈی ونگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خصوصی افراد کو تمام سہولیات سے دور رکھا جاتا ہے اور ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔پی ڈبلیو ڈی ونگ نے کہا کہ دیگر ممالک میں خصوصی افراد کے لئے تمام مقامات پر بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے نظام وضع کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں خصوصی افراد کو کسی قسم کی کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جاتی۔پی ڈبلیو ڈی ونگ نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے یہ اعلان کہ جس میں کہا گیا ہے کہ معذور افراد کے لئے پیڈسٹرین برج کی تعمیر سے خصوصی افراد کو سہولت میسرآسکے گی اور خصوصی افراد اس سے مستفید ہونگے۔ پی ڈبلیو ڈی ونگ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک مقامات اور دیگر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں خصوصی افراد کو بہتر سہولیات کے لئے احکامات جاری کریں تاکہ خصوصی افراد کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔

12/7/2016 10:22:41 AM