Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب اور آزاد کشمیرمیں طوفانی بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور مختلف حادثات کے نتیجے میں بھاری جانی ومالی نقصانات پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہارافسوس


پنجاب اور آزاد کشمیرمیں طوفانی بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور مختلف حادثات کے نتیجے میں بھاری جانی ومالی نقصانات پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہارافسوس
 Posted on: 9/5/2014 1
پنجاب اور آزاد کشمیرمیں طوفانی بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور مختلف حادثات کے نتیجے میں بھاری جانی ومالی نقصانات پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہارافسوس
اتنی بڑی تعداد میں انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ایک سانحہ ہے جس پر جس قدر افسوس کیا جائے کم ہے۔ الطاف حسین
قدرتی آفات سے متاثرہ عوام کی ہنگامی بنیادوں پرمددکی جائے ، متاثرہ عوام کی بحالی اورنقصانات کے ازالے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں
ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اپنی بساط کے مطابق بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ عوام کی ہرممکن مدد کریں۔ الطاف حسین
ایم کیوایم مصیبت کی اس گھڑی میں قدرتی آفات اورحادثات سے متاثرہ عوام کے غم میں برابرکی شریک ہے ۔الطاف حسین
لندن۔۔۔5ستمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبہ پنجاب اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ سیلاب اورمختلف حادثات کے نتیجے میں درجنوں افرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے اورقیمتی املاک کے بھاری نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اتنی بڑی تعداد میں انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ایک سانحہ ہے جس پرجس قدرافسوس کیاجائے کم ہے ۔ جنا ب الطاف حسین نے وفاقی حکومت، پنجاب کی صوبائی حکومت اور آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کیاکہ طوفانی بارشوں، سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ عوام کی ہنگامی بنیادوں پر مددکی جائے ، متاثرہ عوام کی بحالی اورنقصانات کے ازالے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ،سیلاب میں گھرے ہوئے شہریوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذمہ داران سے کہاکہ وہ اپنی بساط کے مطابق بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ عوام کی ہرممکن مددکریں۔انہوں نے قدرتی آفات اورحادثات کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیا اور مصیبت کی اس گھڑی میں ایم کیوایم ان کے غم میں برابرکی شریک ہے ۔

12/10/2016 10:31:53 AM