Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شاہراہ فیصل پر پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


شاہراہ فیصل پر پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 9/3/2014 1
شاہراہ فیصل پر پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
ملک کی نازک ترین سیاسی صورتحال کے موقع کراچی میں پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
زخمی پولیس اہلکاروں سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کاظہار ہمدردی اور جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا 
لندن۔۔۔3، ستمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں شاہراہ فیصل کے قریب پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک کی نازک ترین سیاسی صورتحال میں کراچی میں دستی بم حملے کے ذریعے پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کی واردات کھلی دہشت گردی ہے اور جو عناصر بھی اس میں ملوث ہیں وہ سخت گرفت اور سزا کے مستحق ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے دستی بم حملہ میں شدید زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شاہراہ فیصل پر پولیس چوکی پر دستی بم حملہ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کو حاصل سرپرستی کا عمل بند کرایاجائے ۔ 

12/5/2016 11:50:50 PM