Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر کے انچارج سید مقصود حسین اور ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و سابق ٹاؤن ناظم نیو کراچی اختر حسین کی والدہ محترمہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت


ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر کے انچارج سید مقصود حسین اور ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و سابق ٹاؤن ناظم نیو کراچی اختر حسین کی والدہ محترمہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت
 Posted on: 9/1/2014 1
ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر کے انچارج سید مقصود حسین اور ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و سابق ٹاؤن ناظم نیو کراچی اختر حسین کی والدہ محترمہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت 
اختر حسین کی والدہ مرحومہ کو محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
کراچی ۔۔۔یکم، ستمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر کے سیکٹر انچارج سید مقصود حسین اور ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اور سابق ٹاؤن ناظم نیو کراچی اختر حسین کی والدہ محترمہ عظمت النساء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)
دریں اثناء اختر حسین کی والدہ محترمہ کو نارتھ کراچی میں واقع محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد مہران سیکٹر 11-Bنارتھ کراچی میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین شاکر علی ، عبد الحسیب ، احمد سلیم صدیقی ، توصیف خانزادہ ، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، نارتھ کراچی سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور مرحومہ کے عزیز وا قارب نے شرکت کی ۔ 

4/26/2024 8:28:25 PM