Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم نوازشریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کوئی وقت ضائع کئے ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کو براہ راست مذاکرات کی دعوت دیں۔ الطاف حسین


وزیراعظم نوازشریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کوئی وقت ضائع کئے ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کو براہ راست مذاکرات کی دعوت دیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/31/2014
وزیراعظم نوازشریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کوئی وقت ضائع کئے ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کو براہ راست مذاکرات کی دعوت دیں۔ الطاف حسین 
وزیراعظم نوازشریف اپنے رفقاء کے ساتھ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کے کنٹینر میں خود چل کر جائیں اور اس وقت تک نہ اٹھیں جب تک معاملہ حل نہ ہو
وزیراعظم نوازشریف اس معاملے کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں 
موجودہ سیاسی بحران کے خاتمہ کیلئے کوششوں میں جتنی تاخیر کی جائے گی ملک کا اتنا ہی نقصان ہوگا۔ الطاف حسین طاقت کے استعمال سے ہر قیمت پر گریز کیا جائے، ہر چیز کا علاج گولی، گالی اور شیلنگ نہیں ہوتا
تشدد کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا
لندن۔۔۔31 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایک بارپھر اپنی اس بات کودہرایاہے کہ ملک میں گزشتہ کئی روزسے جاری سیاسی بحران کے خاتمہ کیلئے وزیراعظم نوازشریف کوچاہیے کہ وہ بڑے پن کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اورتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کوبراہ راست مذاکرات کی دعوت دیں۔ایک انٹرویو میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں گزشتہ کئی روزسے حکمرانوں سے مسلسل یہی کہہ رہاہوں کہ معاملات کو مذاکرات، بات چیت اورافہام وتفہیم کے ذریعے حل کیاجائے اوراس مقصد کیلئے کسی بھی مثبت قدم سے گریز نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کل بھی کہاتھا ، آج بھی کہااور ایک مرتبہ پھر وزیراعظم نوازشریف سے کہتاہوں کہ وہ بڑے پن کامظاہرہ کرتے ہوئے بغیرکوئی وقت ضائع کئے ڈاکٹر طاہرالقادری اورعمران خان کو براہ راست مذاکرات کی دعوت دیں اوراگروہ دونوں رہنماکسی ہچکچاہٹ کامظاہرہ کریں تووزیراعظم نوازشریف اس کواپنی انا کامسئلہ نہ بنائیں بلکہ اپنے رفقاء کے ساتھ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کے کنٹینرمیں خودچل کرجائیں اوراس وقت تک نہ اٹھیں جب تک معاملہ حل نہ ہواورافہام وتفہیم کے ذریعے کوئی بہتر حل نہ نکلے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کے خاتمہ کیلئے کوششوں میں جتنی تاخیرکی جائے گی ملک کااتناہی نقصان ہوگا۔ جناب الطا ف حسین نے مظاہرین اورصحافیوں پر تشددکے واقعات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے ایک بار پھرحکومت سے کہاکہ ہرچیزکاعلاج گولی، گالی اورشیلنگ نہیں ہوتالہٰذا طاقت کے استعمال سے ہرقیمت پر گریز کیاجائے ۔انہوں نے تشدد کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااورزخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی۔ 

4/17/2024 11:47:59 PM