Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسلام آبادمیں مظاہرین پرظلم وبربریت کے خلاف قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل پر ملک بھرمیں’’یومِ سوگ‘‘منایاگیا


اسلام آبادمیں مظاہرین پرظلم وبربریت کے خلاف قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل پر ملک بھرمیں’’یومِ سوگ‘‘منایاگیا
 Posted on: 8/31/2014
اسلام آبادمیں مظاہرین پرظلم وبربریت کے خلاف قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل پر ملک بھرمیں’’یومِ سوگ‘‘منایاگیا
کراچی سمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے تمام دفاترپرسیاہ پرچم لہرائے گئے ،احتجاجی بینرز آویزاں کیے گئے اور کارکنان نے اپنے بازوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کرظلم وستم اوربربریت کانشانہ بننے والے پرامن مظاہرین سے مکمل اظہار یکجہتی کیا
قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کامرکزی اجتماع ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ واقع عزیزآباد نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ہوا
مرکزی اجتماع میں رابطہ کمیٹی،حق پرست وزراء،اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،شعبہ جات کے ارکان اور سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران، کارکنان اورعوام کی شرکت 
حکمراں ہوش کے ناخن لیں اورافہام وتفہیم اورمذاکرات کے راستے کوترک کرکے طاقت کا ہرگز استعمال نہ کریں، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
حکومت اپنی ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرکے ہماری افہام وتفہیم کی تمام تر کوششوں کو ختم کردیاہے
ملک کومعاشی طور پر ہزار ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے اوراب ملک میں معاشی ،سیاسی ،بین الاقوامی تعلقات اورامن وامان چاراہم ستون غیرمستحکم ہوچکے ہیں 
قائدتحریک الطاف حسین نے اس مسئلے کوپارلیمان کاسہارالیکران ہاؤس تبدیلی کے ذریعے نمٹانے کا مشورہ دیاتھالیکن مظاہرین پرظلم وستم اوربربریت کے پہاڑتوڑے گئے 
سانحہ اسلام آبادکے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی اوراستحکام وسربلندی پاکستان کے لئے ایم کیوایم کے زیراہتمام دعائیہ اجتماع کے موقع پر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ
تصاویر
کراچی: ۔۔۔۔31،اگست ،2014ء
اسلام آبادمیں مظاہرین پرظلم وبربریت کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی اپیل پر ایم کیوایم کے زیراہتمام ملک بھرمیں’’یومِ سوگ‘‘منایاگیااورسانحہ اسلام آبادکے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی اورزخمیوں کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے تمام صوبائی،ضلعی اور زونل دفاترپرسیاہ پرچم لہرائے گئے اورکارکنان نے اپنے بازوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر پنجاب پولیس کے ہاتھوں ظلم وستم اوربربریت کانشانہ بننے والے پرامن مظاہرین سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کامرکزی اجتماع ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ واقع عزیزآبادنائن زیروسے متصل لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرنصرت شوکت،اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،سیدامین الحق،احمد سلیم صدیقی،خالدسلطان،سیف یارخان،اسلم آفریدی، عارف خان ایڈووکیٹ،کنور خالد یونس،شاکر علی ، کہف الوریٰ ، عبد الحسیب ،عادل خان ،حق پرست وزراء،اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی ،ایم کیوایم کے مرکزی ونگزوشعبہ جات کے ارکان، کراچی کے مختلف سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران اورکارکنان کے علاوہ ہمدردعوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔اس موقع پرمعروف عالم دین ومذہبی اسکالرسینیٹرمولاناتنویرالحق تھانوی نے خشوع وخضوع کے ساتھ اجتماعی دعاکرائی۔جس میں سانحہ اسلام آباد،سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور ،حق پرست قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف سمیت ایم کیوایم کے تمام شہداء کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کے فاتحہ خوانی کرائی اورسانحہ اسلام اورماڈل ٹاؤن کے زخمیوں کی جلدمکمل صحت یابی،سوگواران کے صبرجمیل سمیت ظلم وستم کے مکمل خاتمے،ملک کی بقاء وسلامتی،تحریک کی کامیابی اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر صحت تندرستی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔یوم سوگ کے موقع پرکراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسمیت ملک بھر میں قائم ایم کیوایم کے تمام صوبائی ،ضلعی ،ڈسٹرکٹ اور زونل دفاترپرسیاہ پرچم لہرائے گئے جبکہ ایم کیوایم کی جانب سے مختلف شہروں میں اہم شاہراہوں، چوراہوں اور بلند عمارتوں پرمذمتی بینرزآویزاں کیے گئے ۔کراچی میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے مرکزی اجتماع کے موقع پرصحافیوں کوپریس بریفنگ دیتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال کو درست کرنے کے لئے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم اپناکرداراداکررہی ہے اورہماری تمام ترکوشش تھی کہ اس مسئلے کو طاقت کے استعمال کے بجائے افہام وتفہیم کے ذریعے حل کیاجائے لیکن گذشتہ رات مظاہرین پرپولیس ایکشن نے صورتحال کومزیدسنگین بنادیاجس کے نتیجے میں قیمتی جانیں گئیں جبکہ سینکڑوں مظاہرین شدیدزخمی بھی ہوئے جو مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے کل بھی سانحہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی تھی اورآج ہم اس مذمت کوایک مرتبہ پھردہراتے ہیں اور قائدتحریک الطاف حسین نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس مسئلے کوپارلیمان کاسہارالیکران ہاؤس تبدیلی کے ذریعے نمٹایاجائے لیکن مظاہرین جو ظلم وستم اوربربریت کے پہاڑ توڑے گئے اوران کے ساتھ دشمنوں جیساسلوک کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم جمہوریت پسندجماعت ہے ہم آج بھی حکمرانوں سے کہتے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اورافہام وتفہیم اور مذاکرات کوترک کرکے صرف طاقت کاہرگزاستعمال نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کرنے والوں پرظلم وستم کرکے انہیں ان کے آئینی وقانونی حق سے محروم کیاگیاہے جوکسی صورت جمہوری عمل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پرپہلے ہی بہت دباؤہے اور اگرظلم وستم کایہ سلسلہ اسی طرح جاری رہاتوایم کیوایم بھی ظلم کاشکارمظلوموں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے سڑکوں پرآنے پرمجبورہوگی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرکے ہماری افہام وتفہیم کی تمام تر کوششوں کو ختم کردیاہے ،ملک کومعاشی طورپرہزارارب روپے سے زیادہ کانقصان ہوچکاہے اوراب ملک میں معاشی ،سیاسی ،بین الاقوامی تعلقات اورامن وامان چار ہم ستون غیرمستحکم ہوچکے ہیں اورہماری قومی زندگی کے لئے شدید تشویش کاباعث ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم موجود صورتحال کو مونیٹر کررہی ہے اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔









4/19/2024 3:52:05 AM