Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کا مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہی سے ٹیلی فون پر رابطہ


قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کا مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہی سے ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 8/31/2014
قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کا مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہی سے ٹیلی فون پر رابطہ
اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین کو زخمی کرنے کا واقعہ قابل مذمت ہے، الطاف حسین
بزرگوں کا وجود کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا اور چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، الطاف حسین
چوہدری شجاعت حسین زخمی خواتین کو گاڑیوں میں بٹھانے کی کوشش کررہے تھے، چوہدری پرویز الہی
فورسز نے ٹارگٹ کرکے چوہدری شجاعت حسین پر آنسو گیس کے گولوں کی بارش کردی، چوہدری پرویزالہی
لندن۔۔۔30، اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے زخمی ہونے کی اطلاع پر انکی رہائش گاہ فون کرکے وہاں موجود مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چوہدری پرویز الہی سے گفتگو کی اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ چوہدری پرویز الہی نے جناب الطاف حسین کو بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین پرامن مظاہرین کے ساتھ تھے جب انہوں نے دیکھا کہ شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں سے خواتین سمیت دیگر مظاہرین زخمی ہورہے ہیں تو وہ کارکنوں کو بچانے کیلئے آگے بڑھے، کچھ خواتین شدید زخمی تھیں ، ان زخمی خواتین کو گاڑیوں میں بٹھانے کی کوشش کررہے تھے کہ فورسز نے ٹارگٹ کرکے ان پر آنسو گیس کے گولوں کی بارش کردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ چوہدری پرویز الہی نے جناب الطاف حسین کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اب چوہدری صاحب کی حالت خطرے سے باہر ہے اورڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے چوہدری شجاعت حسین کو زخمی کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بزرگوں کا وجود کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا اور چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ جناب الطاف حسین نے چوہدری پرویز الہی سے کہاکہ جب بھی چوہدری شجاعت حسین بیدار ہوں میری جانب سے انہیں بہت سلام کے بعد ان کی خیریت دریافت کیجئے گا اورپیغام دیجئے گاکہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد ازجلد صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ چوہدری پرویز الہی نے ٹیلی فون کرنے اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔ 

4/18/2024 2:23:36 PM