Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے اسلام آبادمیں ریاستی دہشت گردی کے خلاف ملک بھر میں پرامن یوم سوگ منانے کااعلان کردیا


ایم کیوایم نے اسلام آباد میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف ملک بھر میں پرامن یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا
 Posted on: 8/30/2014
ایم کیوایم نے اسلام آباد میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف ملک بھر میں پرامن یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا
قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے
یوم سوگ کے موقع پر ٹرانسپورٹ، کاروباری، تعلیمی اور دیگر سرگرمیاں بدستور جاری رہیں گی، رابطہ کمیٹی
کارکنان یوم سوگ کے سلسلے میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع کریں
اپنے گھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر سیاہ پرچم لہرائیں اور پاکستان کی سلامتی و بقاء اور امن و آشتی کیلئے دعائیں کریں، رابطہ کمیٹی
حکومت، پرامن مظاہرین پر ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال سے گریز کرے، رابطہ کمیٹی
پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پر شیلنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے
اسلام آباد میں پرامن مظاہرین پر ریاستی دہشت گردی پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
کراچی ۔۔۔30، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے پرامن مظاہرین پر شدید شیلنگ، لاٹھی چارج اور ربڑ کی گولیاں چلانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور پولیس کے تشددکے باعث درجنوں افراد کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد میں پرامن مظاہرین پر ریاستی دہشت گردی کے خلاف کل بروز اتوار کو پاکستان بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے واضح کیا کہ یوم سوگ کے موقع پر ٹرانسپورٹ ، کاروباری، تعلیمی اوردیگر سرگرمیاں بدستورجاری رہیں گی ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردعوام سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے گوشے گوشے میں جہاں بھی ایم کیوایم کے چاہنے والے موجود ہیں وہ یوم سوگ میں بھرپورشرکت کریں، شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع کریں، اپنے گھروں ، دکانوں اوردیگر مقامات پر سیاہ پرچم لہرائیں اور اسلام آبادمیں پولیس کی پرتشدد کارروائیوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کی دعا کے علاوہ پاکستان کی سلامتی وبقاء اورملک میں امن وآشتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کریں۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ حکومت ، پرامن مظاہرین پر ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال سے گریز کرے ، پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پر شیلنگ اورلاٹھی چارج کرنے والے پولیس اہلکاروں کو قانون کی گرفت میں لایاجائے اور انہیں قرارواقعی سزا دی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے شیلنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والی خاتون کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ 

12/8/2016 8:05:12 AM