Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں آزادی اور انصاف کے لئے بانیان پاکستان نے جان ، مال ،عزت آبرو اور ہجرت دائمی کی قربانیاں دیں ، بابر انیس


ملک میں آزادی اور انصاف کے لئے بانیان پاکستان نے جان ، مال ،عزت آبرو اور ہجرت دائمی کی قربانیاں دیں ، بابر انیس
 Posted on: 8/30/2014
ملک میں آزادی اور انصاف کے لئے بانیان پاکستان نے جان ، مال ،عزت آبرو اور ہجرت دائمی کی قربانیاں دیں ، بابر انیس
2%استحصالی طبقے نے بانیان پاکستان کی اولادوں کے ساتھ نا انصافیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے
92ء کے ریاستی آپریشن سے آج تک 45کارکنان جبری طور پر گمشدہ ہیں، اہل خانہ اپنے پیاروں کی تلاش میں در بدر بھٹک رہے ہیں
عالمی یوم برائے لاپتہ افراد کے موقع پر ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کاپریس کانفرنس سے خطاب
چیف جسٹس سپریم کورٹ ،حکومتی کمیشن برائے لاپتہ افرادکے سربراہ جسٹس( ر) جاوید اقبال، اقوام متحد ہ کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی اور حکومت لاپتہ کئے جانے والے کارکنان کی بازیابی کے لئے ٹھوس اقدامات کریں، اہل خانہ کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔30اگست2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے لاپتہ کارکنان کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے انچارج سید بابر انیس نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ،حکومتی کمیشن برائے لاپتہ افرادکے سربراہ جسٹس( ر) جاوید اقبال، اقوام متحد ہ کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی اور حکومت سمیت ملک بھر کی مذہبی ، سیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی ، وکلاء تنظیموں اور دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ 1992ئکے ریاستی آپریشن اور گزشتہ 6ماہ سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کئے جانے والے انکے پیاروں کی بازیابی کے لئے ٹھوس اقدامات کریں اور لاپتہ ہونے والے کارکنان کی بازیابی کیلئے جلد از جلد کمیشن کا اجلاس کراچی میں منعقد کریں اوراقوام متحدہ کے چارٹربرائے انسانی حقوق کے مطابق جبری گمشدگیوں کی روک تھام کیلئے عملی قانون سازی کرکے ہمارے پیاروں کی بازیابی یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں چند ماہ قبل حکومتی کمیشن برائے لاپتہ افراد کے گزشتہ دنوں منسوخ ہونے والے اجلاس کی اصل حقیقت معلوم کریں ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے اقوام متحدہ کے تحت 30اگست کو لاپتہ افراد کیلئے منائے جانے والے دن کے موقع پر کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کئے جانے والے ایم کیو ایم کے کارکنان کے اہل خانہ ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام میں بانیان پاکستان نے جان ، مال ،عزت آبرو اور ہجرت دائمی کی شکل میں بیش بہا قربانیاں دیں تاکہ آنے والی نسلیں ملک میں آزادی اور انصاف کے سائے میں زندگیاں گزار سکیں لیکن گورے انگریزوں کے کالے غلاموں ،2%استحصالی حکمرانوں، وڈیرں ، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے بانیان پاکستان کی اولادوں کے ساتھ نا انصافیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے ۔ انہوں نے ملک کی سول سوسائٹی ،حکمرانو ں،عدلیہ اور انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے پیاروں کے جانے کا درد صرف وہی جان سکتا ہے جس کے کسی پیارے کو ان سے دو ر کر دیا گیا ہو ۔انہوں نے کہا کہ صرف اپنے بنیا دی حقو ق مانگنے اور 2فیصد جاگیرداروں ، وڈیروں کے سامنے آواز حق بلند کرنے کی پاداش میں بانیان پاکستا ن کی اولادوں کے ساتھ جنگی قیدیوں سے بھی بدتر سلوک کیا جارہا ہے جو کہ دنیاوی اوراسلامی اصولوں کے منافی ہے۔لاپتہ کارکنان نے اہل خانہ نے میڈیا نمائندگان کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ92ء کے کراچی آپریشن کے دوران ہمارے 25کارکنان جبکہ 2013ء میں شروع ہونے والے ریاستی آپریشن کے دوران اب تک ہمارے 20 کارکنان کو غیر قانون حراست میں لینے کے بعد جبری گمشدہ کر دیا ہے اور آج تک ان کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی تلاش میں در بدر بھٹک رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئینی درخواست نمبر CONST.P-37/2007 جمع کرائی ہوئی ہے ۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے ملک بھر میں بھر پور احتجاجی تحریکوں کا سلسلہ شروع کریں جس کے لئے، ہم اہل خانہ سمیت تمام حق پرست غیور عوام مکمل تیار ہیں۔انہوں نے جنا ب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ آج جناب الطاف حسین کی مدد و معاونت سے ہم اس قابل ہو سکے ہیں کہ اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف آواز حق بلند کرسکیں ۔بعد ازاں ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی رہائی کے لئے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔

4/25/2024 5:45:03 AM