Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کی بلوچستان یونین آف جرنلٹس کے سیکریٹری جنرل ارشاد مستوئی پر حملے کی مذمت، ارشاد مستوئی سمیت دیگر صحافیوں کی شہادت پر اظہار افسوس


الطاف حسین کی بلوچستان یونین آف جرنلٹس کے سیکریٹری جنرل ارشاد مستوئی پر حملے کی مذمت، ارشاد مستوئی سمیت دیگر صحافیوں کی شہادت پر اظہار افسوس
 Posted on: 8/28/2014
الطاف حسین کی بلوچستان یونین آف جرنلٹس کے سیکریٹری جنرل ارشاد مستوئی پر حملے کی مذمت، ارشاد مستوئی سمیت دیگر صحافیوں کی شہادت پر اظہار افسوس
صحافیوں پر حملے اظہار رائے کی آزادی کے منافی ہیں، دہشت گرد صحافی برادری کو حق گوئی سے روکنا چاہتے ہیں، الطاف حسین
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ واقعے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کاروائی کریں، ملک بھر میں صحافیوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جائیں، الطاف حسین کا مطالبہ
لندن ۔۔۔28اگست 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نیوز ایجنسی کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکریٹری ارشاد مستوئی سمیت نیوز ایجنسی کے 3ملازموں کے جاں بحق ہونے کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں صحافی برادری پر حملے اظہار رائے کی آزادی کے منافی ہیں اور دہشت گرد اس قسم کی کاروائیوں کے ذریعے صحافی برادری کو حق گوئی سے روکنا چاہتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس افسوس ناک واقعے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کے خلاف فی الفو ر کا ر روائی عمل میں لائیں اور ملک بھر میں صحافیوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

4/26/2024 6:52:23 PM