Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امریکہ میں کنونشن سے جناب الطاف حسین کے خطاب کا پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے زبردست خیر مقدم


امریکہ میں کنونشن سے جناب الطاف حسین کے خطاب کا پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے زبردست خیر مقدم
 Posted on: 8/28/2014
امریکہ میں کنونشن سے جناب الطاف حسین کے خطاب کا پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے زبردست خیر مقدم
کنونشن میں ملک بچانے کے لئے الطاف حسین کی کوششیں موضوع بحث رہیں سہ روزہ کنونشن کی کامیابی نے کارکنان کے حوصلے مزید بلند کر دئیے
واشنگٹن ڈی سی :28اگست2014ء 
ایم کیو ایم امریکہ کے 18 ویں سالانہ کنونشن سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر انگیز خطاب کا امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ امریکہ کے مختلف شہروں سے پاکستانی کمیونیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور نامور شخصیات نے سینٹرل آفس شکاگو فون کرکے شاندار اور کامیاب کنونشن پر ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ انتہائی نازک صورتحال میں قائد تحریک الطاف حسین نے سیاست کو بالائے طاق رکھ کر ریاست کو بچانے کے لئے جس خصوصی مشن کا آغاز کیا ہے ، اللہ ان کو اس مقصد میں جلدکامیابی عطاء فرمائے اور پاکستان کو انتشار سے محفوظ رکھے۔ اس موقع پر سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کنونشن میں پاکستانی کمیونیٹی کی بھر پور شرکت اور خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا سہ روزہ کنونشن الطاف حسین دی رائٹ مین کی کامیابی نے ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران اور کارکنان کے حوصلے مزید بلند کردئیے ہیں اور انہوں نے اپنے شہروں میں واپس پہنچ کر پاکستانی کمیونیٹی سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کا مقصد ایم کیو ایم کے ملکی بقاء اور سلامتی کے لئے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

4/22/2024 11:12:07 PM