Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن عبد اللہ کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن عبد اللہ کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 8/27/2014
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن عبد اللہ کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
ایم کیوایم جیسی پرامن اور جمہوریت پسند جماعت کے کارکنان کی مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کی 
وارداتیں ہر محب وطن شہری کیلئے لمحہ فکریہ ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
عبدا للہ شہید کے قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفو رگرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے ، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا عبد اللہ شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔27، اگست2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن عبد اللہ کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بہیمانہ قتل کی اس واردات کو شہر کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم جیسی پرامن اور جمہوریت پسند جماعت کے کارکنان کی مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کی وارداتیں ہر محب وطن شہری کیلئے لمحہ فکریہ ہے جبکہ جو سفاک عناصر ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے سفاکانہ قتل میں ملوث ہیں ان میں سے ایک کو بھی قانون کی گرفت میں نہ لینا باعث تشویش ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم ملک میں جمہوریت کے استحکام اور فروغ کیلئے عملی کردار ادا کررہی ہے جبکہ دوسری جانب شہر میں مسلح دہشت گرد منظم منصوبہ بندی کے تحت بے گناہ کارکنان کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیتی نے عبد اللہ شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن عبد اللہ کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے ۔ 

12/7/2016 10:25:00 AM