Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ کے سالانہ کنو نشن’’ الطاف حسین دی رائٹ مین‘‘ کادوسرا روز


ایم کیو ایم امریکہ کے سالانہ کنو نشن’’ الطاف حسین دی رائٹ مین‘‘ کادوسرا روز
 Posted on: 8/24/2014
ایم کیو ایم امریکہ کے سالانہ کنو نشن’’ الطاف حسین دی رائٹ مین‘‘ کادوسرا روز 
’’الطاف حسین دی رائٹ مین‘‘ کے عنوان سے مجلہ کا اجراء ،چیپٹرزاور شعبہ جات کے انچارجز نے سالانہ رپورٹس پیش کیں
واشنگٹن ڈی سی۔۔۔24اگست2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ امریکہ کے۱۸ ویں سالانہ کنونشن کے دوسرے روز واشنگٹن ڈی سی میں تنظیمی سیشن کا انعقاد کیاگیاجس میں ایم کیو ایم امریکہ کے چیپٹر انچارجز ، چیپٹر کمیٹی کے اراکین اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیشن میں ایم کیو ایم امریکہ کے مختلف شعبہ جات ،میڈیا سیل ، پاکستان کلب، گہوارہ ادب، پولیٹکل کمیٹی اورریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ذمہ داران نے تنظیمی کارکردگی پر مبنی رپورٹس جبکہ شعبہ خواتین اور یوتھ ونگ کی جانب سے ایم کیو ایم کی جدوجہد اور پاکستان کے موجودہ حالات پر انتہائی معلوماتی جائزہ رپورٹس سینٹرل کمیٹی کو پیش کی گئیں۔کنونشن کے دوسرے روز ایم کیو ایم امریکہ کے چیپٹر انچارجز اور ذمہ داران نے مختلف تحریکی موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے ایم کیو ایم امریکہ کی سالانہ تنظیمی کارکردگی پر مبنی جائزہ رپورٹ پیش کی اور تمام ذمہ داران و کارکنان کو قائد تحریک الطاف حسین کا فکر و فلسفہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے خاص طور پر واشنگٹن ڈی سی کے ذمہ داران و کارکنان کی کنوینشن کی کامیابی کے لئے کاوشوں کو سراہا۔سالانہ کنونشن کے دوسرے رو زکی تقریب میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی ، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی عامر قاضی، وکیل جمالی، گل محمد، علی حسن، وسیم زیدی، اسد صدیقی، توصیف خان ،ثاقب محی الدین اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے شرکت کی۔جبکہ اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے الطاف حسین دی رائٹ مین کے عنوان سے خو بصورت مجلہ کا اجراء کیا گیا۔مجلہ کا اجراء سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کیا جبکہ اس موقع پر نگران میڈیا سیل ثاقب محی الدین، انچارج میڈیا سیل عمران حسین اور مجلہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ 

12/9/2016 10:54:49 PM