Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کو غریب و متوسط طبقہ سے جنم لینے والی سچی اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے۔ الطاف حسین


پاکستان کو غریب و متوسط طبقہ سے جنم لینے والی سچی اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/22/2014
پاکستان کو غریب و متوسط طبقہ سے جنم لینے والی سچی اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے۔ الطاف حسین
مسائل کا شکار افراد ہی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ الطاف حسین
پاکستان قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے مگر ان قدرتی وسائل سے غیرملکی کمپنیاں فائدے اٹھاتی ہیں
ہمیں ملک کی تعمیرو ترقی کیلئے کام کرنا ہے اور ایسی پالیسیاں بنانی ہیں جن سے ملک کو فائدہ ہو
اسلام آباد میں ایم کیوایم اپر پنجاب کے ذمہ داروں اور کارکنوں سے گفتگو
لندن۔۔۔22، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کوغریب ومتوسط طبقہ سے جنم لینے والی سچی اورمخلص قیادت کی ضرورت ہے اورمسائل کا شکارافرادہی ملک کومسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آبادمیں ایم کیوایم اپرپنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان میاں عتیق، امین الحق اورعبدالحسیب بھی موجود تھے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے مگر ہماری حکومتیں تیل، گیس، سونے اوردیگرمعدنیات کے ذخائرکوغیرملکی کمپنیوں کوٹھیکے پر دیتی ہیں اس طرح ہمارے قدرتی وسائل سے غیرملکی کمپنیاں فائدے اٹھاتی ہیں اورملک اس سے محروم ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ملک کی تعمیروترقی کیلئے کام کرناہے اورایسی پالیسیاں بنانی ہیں جن سے ملک کوفائدہ ہو۔ جناب الطاف حسین نے پنڈی زون کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے کہاکہ وہ تحریک کے پیغام کوپھیلانے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں ش کریں تاکہ ہم ملک کوخوشحال اورمضبوط ومستحکم بناسکیں اورمحروم عوام کوان کے حقوق دلاسکیں ۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تحریک کے تمام ذمہ داران وکارکنان کو صحت وسلامتی اورخوشحالی عطاکرے اورتحریک کوملک کے گوشے گوشے میں پھیلائے ۔

4/26/2024 12:43:01 AM