Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق صدرآصف علی زرداری کا قائد ایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پررابطہ


سابق صدرآصف علی زرداری کا قائد ایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پررابطہ
 Posted on: 8/22/2014
سابق صدرآصف علی زرداری کا قائد ایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پررابطہ
ملک میں جاری سیاسی بحران ، مجموعی سیاسی صورتحال اوردیگر امورپر بات چیت 
سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو بات چیت اور مذاکرات کاراستہ اختیارکرنا چاہیے
ایسے ہرعمل سے گریز کرنا چاہیے جس سے ملک میں افراتفری اور انتشار کی صورتحال میں اضافہ ہو، دونوں رہنماؤں میں اتفاق
آصف زرداری نے افہام وتفہیم سے مسائل کے حل کیلئے جناب الطاف حسین کی کاوشوں کو سراہا
سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھی جناب الطاف حسین سے ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی
لندن۔۔۔22، اگست2014ء
سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے کوچیئرپرسن آصف علی زرداری نے جمعہ کے روز ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اورایک دوسرے کی صحت وعافیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک میں جاری سیاسی بحران، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اوردیگر امورپر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو بات چیت اور مذاکرات کاراستہ اختیارکرنا چاہیے اور ایسے ہرعمل سے گریز کرنا چاہیے جس سے ملک میں افراتفری اور انتشار کی صورتحال میں اضافہ ہو ۔آصف زرداری نے افہام وتفہیم سے مسائل کے حل کیلئے جناب الطاف حسین کی کاوشوں کو سراہا اورانہیں ہفتہ کے روز وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اپنی متوقع ملاقات سے بھی آگاہ کیاجس پر جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ،ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے نیک کاوش میں آپ کو کامیابی عطا کرے ۔دریں اثناء گزشتہ رات سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھی جناب الطاف حسین سے ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

12/10/2016 12:22:56 PM