Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک سے جاگیردارانہ، سرمایہ دارانہ فرسودہ طبقاتی نظام کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، یوسف شاہوانی


قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک سے جاگیردارانہ، سرمایہ دارانہ فرسودہ طبقاتی نظام کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، یوسف شاہوانی
 Posted on: 8/22/2014
قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک سے جاگیردارانہ، سرمایہ دارانہ فرسودہ طبقاتی نظام کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، یوسف شاہوانی 
رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی کی سندھی، بلوچ اور سرائیکی برادی سے تعلق رکھنے والے معززین سے ملاقاتیں
بین الاقومی جریدے نیوزویک میں جناب الطاف حسین کے \"The Right Man\"کے عنوان سے شائع ہونیوالے انگریزی انٹرویو کی اردو اور سندھی ترجمہ کی کاپیاں دیں 
کراچی ۔۔۔22اگست 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے کراچی میں سندھی ، بلوچ اور سرائیکی برادری سے تعلق رکھنے والے کاروبار، سماجی، تعلیم اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد گل محمد عمرانی، عرفان احمد صدیقی، اقبال احمد عمرانی، سرور قمر اور حاجی محمد درانی سے ان کی رہائشگاہوں پر علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور ان کو بین الاقومی جریدے نیوز ویک میں شائع ہونے والے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے انگریزی انٹرویو\"The Right Man\" کی اردو اور سندھی ترجمہ کی کاپیاں دیں ۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی نے کہا کہ گزشتہ67سالوں سے ملک میں رائج فرسودہ جاگیر دارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین ملک میں قائم جاگیر دارانہ،سرمایہ دارانہ فرسودہ طبقاتی نظام کے خاتمہ اور ایک ایسے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہے ہیں جس میں ملک میں بسنے والے 98فیصد مظلوم و محکوم غریب و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی عوام کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوں ۔۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے جاگیر دارانہ ،سرمایہ دارانہ اور وڈیرانہ نظام کا خاتمہ ہوگا ااور پورے ملک میں حق پرستی کا سورج طلوع ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطا ف حسین ایک سچے لیڈر ہیں اس کے حوالے سے بین الاقوامی جریدے نے نیوز ویک نے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کے حق اور سچ بات کرنے کے اعتراف میں انٹرویوشائع کیا ، بین الاقوامی جریدے سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے درست قرار دیتے ہوئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو \"The Right man\"کا خطاب دیا ہے ۔ملاقات میں کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارجز و دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

4/24/2024 2:31:34 AM