Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین ملک میں رائج فرسودہ جاگیر دارانہ،سرمایہ دارانہ طبقاتی نظام کے خاتمہ اور ایک ایسے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہے ہیں جس میں غریب و متوسط طبقہ کو اس کے برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوں ،سید شاکر علی

 Posted on: 8/21/2014

رکن رابطہ کمیٹی کی مختلف کاروباری اور معزز شخصیات سے ملاقاتیں نیوزویک میں جناب الطاف حسین کے The Right Manکے عنوان سے شائع ہونیوا لے انگریزی انٹرویو کی اردواور سندھی ترجمہ کی کاپیاں دیں 
کراچی ۔۔۔21اگست 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید شاکر علی نے کراچی کے مضافاتی علاقوں میں مقیم معروف کاروباری اورسیاسی و سماجی معززشخصیات ڈاکٹر محمد پٹولی،حاجی خادم شیخ ،عزیزجت ،عبدالغفور جت ،قاسم جت سے ان کی رہائش گاہوں پر ملاقاتیں کی اور ان کو بین الاقوامی جریدے نیوزویک میں شائع ہونے والے جناب الطاف حسین کے انگریزی انٹرویو The Right Manکی اردواور سندھی ترجمہ کی کاپیاں دیں۔اس موقع پر شاکر علی نے کہا کہ گزشتہ67سالوں سے ملک میں رائج فرسودہ جاگیر دارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین ملک میں قائم جاگیر دارانہ،سرمایہ دارانہ فرسودہ طبقاتی نظام کے خاتمہ اور ایک ایسے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہے ہیں جس میں ملک میں بسنے والے غریب و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی عوام کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطا ف کی 98فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے حقوق کے حوالے ہونے والی جدوجہد سے ملک پر قابض 02فیصد استحصالی طبقے کی نیندیں حرام ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے جاگیر دارانہ ،سرمایہ دارانہ اور وڈیرانہ نظام کا خاتمہ ہوگا اورپورے ملک میں حق پرستی کا سورج پوری آب وتاب کے چمکے گا ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین ایک سچے لیڈر ہیں اور انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کے لئے آواز بلند کی ہے ۔اس موقع پر کراچی مضافاتی کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ،جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ ،سید احمد رضا اور اراکین سید معین الدین احمد اور منظور علی بروہی بھی موجود تھے ۔

4/23/2024 3:32:01 AM