Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کا کنونشن \"الطاف حسین۔ دی رائٹ مین\" ظلم و جبر، غربت و پسماندگی، محرومی اور نا انصافی کا شکار پاکستانی عوام کیلئے دعوتِ فکر ہے۔ جنید فہمی


ایم کیو ایم کا کنونشن \"الطاف حسین۔ دی رائٹ مین\" ظلم و جبر، غربت و پسماندگی، محرومی اور نا انصافی کا شکار پاکستانی عوام کیلئے دعوتِ فکر ہے۔ جنید فہمی
 Posted on: 8/21/2014
ایم کیو ایم کا کنونشن \"الطاف حسین۔ دی رائٹ مین\" ظلم و جبر، غربت و پسماندگی، محرومی اور نا انصافی کا شکار پاکستانی عوام کیلئے دعوتِ فکر ہے۔ جنید فہمی
سالانہ کنونشن کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل، شرکت کیلئے دور دراز ریاستوں سے کارکنان و ذمہ داران کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
سینٹرل آرگنائزنگ کیمیٹی کے جائزہ اجلاس میں کنونشن کی مناسبت سے تیار کردہ خوبصورت پوسٹر کا اجراء کیا گیا ۔ اعلامیہ ایم کیو ایم امریکہ
شکاگو۔ 21اگست 2014
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے اٹھارویں سالانہ کنونشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ کنونشن میں شرکت کیلئے امریکہ بھر کی دور دراز ریاستوں کے مختلف شہروں سے ایم کیو ایم کے کارکنان اور ذمہ داران کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کا سالانہ کنونشن 22تا 24اگست واشنگٹن (ڈی سی) میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، عالمی تناظر میں پاکستان کو درپیش خطرات، مسائل اور انکا حل اور ایم کیو ایم کے تنظیمی امور بشمول کارکنان کے تنظیمی امتحان پر مختلف سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ کنونشن کے دوسرے دن شرکاء سے ایم کیوایم کے قائد جناب الظاف حسین بھی خطاب کریں گے۔ ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے ایم کیو ایم کے کارکنان دن رات کام میں مصروف ہیں جبکہ کنونشن میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین، حق پرست نمائندگان، امریکہ بھر سے کارکنان ، ہمدردان اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ سالانہ کنونشن کی تیاریوں کو حتمی اور آخری شکال دینے کیلئے متعلقہ چیپٹر، کنونشن اور مجلہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے جبکہ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلا س میں ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کنونشن کی تیاریوں پر اپنے اطمئنان کا اظہار کیااور کارکنان کی انتھک محنت اور کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جائزہ اجلاس میں کنونشن کی مناسبت سے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ خوبصورت پوسٹر کا بھی اجراء کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنید فہمی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا کنونشن ظلم و جبر، غربت ،پسماندگی، محرومی اور نا انصافی کا شکار پاکستانی عوام کیلئے دعوتِ فکر ہے کہ اگر وہ پاکستان کو لاحق ان امراض کا علاج مستقل چاہتی ہے تو اسے سب سے پہلے صحیح مسیحا کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اس وقت پاکستان شدید سیاسی بے چینی کا شکار ہے، آزادی کے تقاضوں اور ثمرات سے آج 67برس بعد بھی پاکستانی قوم نہ صرف محروم بلکہ آشناء بھی نہیں ہے ۔ پاکستان کو جہاں طالبان اور غیر ملکی عسکریت پسندوں کی انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے وہیں ملک پر قابض وڈیرے جاگیردار اور سرمایہ دار دونوں ہاتھوں سے قومی دولت کی لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہیں اور مملکت خداداد کی رگوں سے باقی ماندہ لہو بھی چوس رہے ہیں ۔قائداعظم کے بکھرتے ، سکڑتے اور سلگتے پاکستان کی بقاء اور تعمیر نو کا عزم اور مشن لے کر قائد تحریک الطاف حسین میدان عمل میں آگئے ہیں جنھوں نے پاکستان کی کمزور ریاست کے انتشار اور تنزلی کے ذمہ دار عناصر کا نہ صرف تعین کردیا ہے بلکہ ان سے مقابلہ کرنے کے لیے ریاست کے ہاتھ مضبوط کرنے کا واشگاف الفاظ میں اعلان بھی کیا ہے یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ جناب الطاف حسین کی شکل میں کھرا، سچا اور نڈر رائٹ مین ہمیں میسر ہے کہ جو اپنی تدبیر سے ہماری تقدیر بدل سکتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم بھی رائٹ پاکستانی کی حیثیت سے اپنا رائٹ فیصلہ کرکے ’’ الطاف حسین ۔دی رائٹ مین‘‘ کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کرکے اسلامی اُمہ کے قلعہ پاکستان کو تباہی سے بچائیں۔

4/26/2024 7:39:34 PM