Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے، الطاف حسین


ایم کیوایم  سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 8/20/2014
ایم کیوایم کی سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور غریب و متوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے
ایم کیوایم، پاکستان کو مضبوط و مستحکم اور ترقی یافتہ اور ملک کے عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے
ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک میں سچی جمہوریت قائم ہو اور جمہوریت کے ثمرات غریب ومتوسط طبقہ کو بھی میسر آسکیں
پنجاب کے ذمہ داران اور کارکنان حق پرستی کے پیغام کیلئے مزید محنت ولگن سے کام کریں
ایم کیوایم راولپنڈی زون اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔20 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے اورعوام الناس کی بلاامتیاز وتفریق خدمت کرنا ایم کیوایم کا نصب العین ہے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کی شب ایم کیوایم راولپنڈی زون اوراسلام آباد ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق شیخ بھی موجود تھے ۔ اسلام آباد اور پنڈی کے ذمہ داران نے جناب الطاف حسین کو بتایا کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے آپ اور ایم کیوایم کے مثبت کردار کوپورے ملک میں قدر کی نگاہ سے دیکھاجارہا ہے اورزندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد یہ تسلیم کررہے ہیں کہ ملک اور قوم کیلئے ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کا کردار قابل تعریف ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج تحریک کو جو عزت، مقام اور مرتبہ ملا ہے وہ سب تحریک کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہے ۔ ایم کیوایم شروع دن سے ہی ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ، ایم کیوایم ، پاکستان کو مضبوط ومستحکم اور ترقی یافتہ اورملک کے عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے ۔ ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک میں سچی جمہوریت قائم ہو اور جمہوری ادارے مستحکم ہوں تاکہ جمہوریت کے ثمرات 98 فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کو بھی میسر آسکیں۔ جناب الطاف حسین نے تمام ذمہ داران پرزوردیا کہ وہ اپنے ذاتی اورخاندانی مفادات کے دائرے سے باہرنکل کر مفلوک الحال عوام کی خدمت پربھرپورتوجہ دیں اورکوشش کی جائے کہ اگر وہ غریب عوام کاسہارا نہیں بن سکتے تو کم ازکم انہیں ایک وقت کی روٹی ضرورفراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ستائش اورصلے کی تمنا کیے بغیردکھی انسانیت کی عملی خدمت کرتی رہی ہے ، آزادکشمیر اورصوبہ سرحد میں 2005ء میں آنے والے قیامت خیز زلزلے میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے کئی ماہ تک سخت ترین موسم کے باوجود زلزلہ متاثرین کی بلاامتیاز خدمت کی، مجھے عوام الناس کی خدمت کے عمل پر کسی تمغے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے عمل پر اللہ تعالیٰ کی رحمت کاملنا میرے لئے سب سے بڑا میڈل ہے ۔ جناب الطاف حسین نے اسلام آباد اور پنڈی سمیت پنجاب بھر کے ذمہ داران اورکارکنان پر زوردیا کہ وہ حق پرستی کے پیغام کیلئے مزید محنت ولگن سے کام کریں اور عوام میں شعوری بیداری کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کریں ۔ 

4/25/2024 10:40:14 PM