Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم فلاڈیلفیا کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر 14 واں سالانہ حق پرست کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد


ایم کیو ایم فلاڈیلفیا کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر 14 واں سالانہ حق پرست کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
 Posted on: 8/20/2014
ایم کیو ایم فلاڈیلفیا کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر 14 واں سالانہ حق پرست کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
تمام اختلافات کو بھلا کر پاکستان کو بچانے کے لئے ایک ایجنڈے پر متحد ہونا ہو گا ۔ جنید فیمی
فلاڈیلفیا کی ٹیم کو پروگرام کے خوبصورت انعقاد پردل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ارشد حسین
فلاڈیلفیا : 08-20-2014 :
ایم کیو ایم فلاڈیلفیا چیپٹر کے زیر اہتمام 14 واں سالانہ حق پرست کرکٹ ٹورنامنٹ منایا گیا ۔اس موقع پر پاکستان کی 67 ویں یوم آزادی کی تقریبات بھی منعقد کی گئیں جس میں رنگا رنگ پروگرام ترتیب دئیے گئے تھے ۔ پرگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عمر فاروق تھے۔ جبکہ ٹورنامنٹ میں نیویارک اور فلاڈیلفیا کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین ، صدر پی اے ایس تقی کمال ،نیویارک کے چیپٹر انچارج سید کمال انجم، ہمدردوں و کارکنان سمیت مردوں، عورتوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے فلاڈیلفیا کی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بانیان پاکستان نے جن مقاصد کے لئے تحریک پاکستان چلائی اور قیام پاکستان کی جدوجہد میں لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کئے اور جن کی قربانیوں کے عوض پاکستان ایک آزاد ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرا وہ مقاصد آجتک پورے نہیں ہوئے ہیں۔ آج کے دن ایک ایک پاکستانی کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ وہ پاکستان کی بقاء و سلامتی اور ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان اندرونی و بیرونی سازشوں کا شکار ہے ان نازک حالات میں ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان ریشہ دوانیوں کو ناکام بنا دیں تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر صرف اور صرف پاکستان کو بچانے کے ایک ایجنڈے پر متحد ہو جائیں۔ جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نے یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کے لئے الطاف حسین کا ساتھ دینا ہوگااور ملک سے فرسودہ اور ظالمانہ جاگیردارانہ نظام کو ختم کرنے کے لئے میدان عمل میں آنا ہو گا۔آخر میں جنید فہمی اور ارشد حسین نے منتظمین کو پروگرام کے خوبصورت انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عمر فاروق نے فلاڈیلفیا کی ٹیم کے کپتان رضوان ملک اور رنر اپ نیویارک ٹیم کے کپتان نوید قاضی کو ٹرافیاں پیش کیں ۔ پروگرام کے اختتام پر پاکستا نی ملی نغمے اور قومی دھنوں کی تھاپ پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔


4/16/2024 12:40:56 PM