Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی علالت کے باعث ان سے عارضی طور پر سینئر ڈپٹی کنوینر کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔ رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی علالت کے باعث ان سے عارضی طور پر سینئر ڈپٹی کنوینر کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 8/19/2014
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی علالت کے باعث ان سے عارضی طور پر سینئر ڈپٹی کنوینر کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔ رابطہ کمیٹی
ندیم نصرت کئی روز سے شدید تکلیف میں تھے اور مسلسل کام کی وجہ سے ان کا مرض شدت اختیار کرتا جارہا تھا
ندیم نصرت نے ناسازیء طبع کی وجہ سے رابطہ کمیٹی کو چھٹی کی درخواست کی ہوئی تھی، رابطہ کمیٹی نے علاج پر توجہ دینے کی غرض سے مکمل صحت یابی تک کیلئے ندیم نصرت کی چھٹی کی درخواست منظور کرلی
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی، کارکنان و عوام سے ندیم نصرت کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل
لندن۔۔۔20 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ان اطلاعات کے بعد کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی علالت میں شدت آگئی ہے وہ کئی روز سے شدیدتکلیف میں تھے اورموجودہ حالات میں مسلسل کام کرنے کی وجہ سے انہیں آرام کرنے کاموقع بالکل نہیں مل رہاتھا جس کے باعث ان کا مرض شدت اختیار کرتا جارہا تھا۔ ندیم نصرت نے ناسازی طبع کی وجہ سے رابطہ کمیٹی کوچھٹی کی درخواست کی ہوئی تھی۔رابطہ کمیٹی نے ان کے تمام ترحالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیاکہ ندیم نصرت کومکمل طورپر آرام اورعلاج کی ضرورت ہے لہٰذا رابطہ کمیٹی نے علاج پرتوجہ دینے کی غرض سے مکمل صحت یابی تک کیلئے ندیم نصرت کی چھٹی کی درخواست منظورکرلی ہے اوران سے سینئرڈپٹی کنوینر کی ذمہ داریاں عارضی طورپرواپس لے لی گئی ہیں۔ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے اور عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ندیم نصرت کی صحت یابی کے لئے دعاکریں۔

4/24/2024 9:07:25 PM