Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت اور اپوزیشن کو ضد اورانا پرستی کوبالائے طاق رکھ کر مذاکرات اور بات چیت کاآغازکرنا چاہیے،الطاف حسین


حکومت اور اپوزیشن کو ضد اورانا پرستی کوبالائے طاق رکھ کر مذاکرات اور بات چیت کاآغازکرنا چاہیے،الطاف حسین
 Posted on: 8/19/2014
حکومت اور اپوزیشن کو ضد اورانا پرستی کوبالائے طاق رکھ کر مذاکرات اور بات چیت کاآغازکرنا چاہیے،الطاف حسین
باہمی مشاورت سے ایسا طریقہ تلاش کرنا چاہیے کہ موجودہ نظام برقراررہے،الطاف حسین
ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کو اللہ اور رسول ؐ کا واسطہ دیتا ہوں کہ وہ موجودہ حکومت کو ایک موقع اور دیدیں
عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری ہمارے ناراض لوگ ہیں حکومت، انکے پاس جاکر انہیں سمجھائے 
میں ملک کی خاطر التجاکررہاہوں کہ موجودہ جمہوری نظام کی اصلاح کیلئے پرامن طریقہ کار اختیارکیا جائے 
حکومت ، اپوزیشن اورپوری قوم سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی ہنگامی اپیل
لندن۔۔۔19، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک کی نازک صورتحال میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ضد، ہٹ دھرمی اورانا پرستی کوبالائے طاق رکھ کر مذاکرات اور بات چیت کاآغازکرنا چاہیے اور باہمی مشاورت سے ایسا طریقہ تلاش کرنا چاہیے کہ موجودہ نظام برقراررہے، اسی میں سب کی بھلائی ہے ۔حکومت، اپوزیشن اور قوم کے نام اپنی ایک ہنگامی اپیل میں جناب الطاف حسین نے سورۃ الحجرات کی آیت کی خوش الحانی سے تلاوت کی اور اس کا ترجمہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ ’’اور اگر مومنوں میں کوئی دوفریق آپس میں لڑپریں تو ان میں صلح کرادو، اور اگر ایک فریق دوسرے فریق سے زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف رجوع کرے ، پس جب وہ فریق اللہ سے رجوع کرلے تو دونوں فریقین میں مساوات کے ساتھ صلح کرادو اورانصاف سے کام لوکہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ‘‘
جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ اور اس کا رسولؐ جانتا ہے کہ میں کئی دنوں سے بھوک ، پیاس اور آرام کی پرواہ کیے بغیر باربار اپیلیں کرتا رہا ہوں کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں فریقوں میں مذاکرات اوربات چیت کے ذریعہ صلح ہوجائے ، میں موجودہ حکومت کا وکیل نہیں ہوں لیکن ملک اور عوام کی خاطر میں ایک مرتبہ پھر ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کو اللہ اور رسول ؐ کا واسطہ دیتا ہوں کہ وہ موجودہ حکومت کو ایک موقع اور دیدیں اور ایک مرتبہ حکومت سے بات چیت کا آغازکریں۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ ریڈزون میں جائیں گے تو وہاں شیلنگ اورفائرنگ ہوگی جس سے خون خرابے کا خدشہ ہے ، ان واقعات میں جو لوگ اپنی جانوں سے جائیں گے وہ بھی مسلمان اور پاکستانی ہوں گے تو دونوں غورکریں کہ اس سے انہیں کیا فائدہ حاصل ہوگا؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ جمہوری نظام غلط نہیں ہے البتہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ سوچ رکھنے والے جمہوری نظام کوخراب کرتے ہیں ، ہمیں جمہوری نظام کی اصلاح ضرورکرنی چاہیے تاکہ جمہوریت کے ثمرات عام پاکستانی تک بھی پہنچ سکیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت، وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خدارا آپ اپنادل بڑا کریں، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری ہمارے ناراض لوگ ہیں انکے پاس جاکر انہیں سمجھائیں اور ان کے مطالبات سن کرانکے حل کیلئے کچھ وقت مانگیں۔
انہوں نے کہاکہ میں کسی سے زورزبردستی کاقائل نہیں ہوں اور صرف اپیلیں ہی کرسکتا ہوں، میں انسانوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ایک مرتبہ پھر اپوزیشن سے اپیل کرتاہوں آپ کا احتجاج پوری دنیا میں رجسٹر ہوچکا ہے ، موجودہ حکومت نے یقیناًغلطیاں کی ہیں اور حکومت کو اپنی اصلاح ضرورکرنی چاہیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان صاحب کو بھی اپنے مؤقف میں لچک پیدا کرکے اپنے الٹی میٹم میں کچھ وقت کااضافہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے احتجاجی دھرنوں کے شرکاء کی تکالیف اورپریشانیوں کا بخوبی اندازہ ہے ، ہزاروں لوگ بھوکے پیاسے ہیں اور جاگ رہے ہیں ، میں ملک کی خاطر التجاکررہاہوں کہ موجودہ جمہوری نظام کی اصلاح کیلئے پرامن طریقہ کار اختیارکیا جائے ، ایسا طریقہ کار نکالاجائے کہ چاہے موجودہ حکمراں چلے جائیں مگریہ نظام قائم رہے ، اسی میں سب کی بھلائی ہے ورنہ اس کے نتائج سب بھگتیں گے اورخدانخواستہ پاکستان کو نقصان پہنچے گا۔

4/23/2024 6:14:15 AM