Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان ریڈزون میں داخل ہونے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ الطاف حسین کی اپیل


عمران خان ریڈزون میں داخل ہونے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 8/18/2014
عمران خان ریڈزون میں داخل ہونے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ الطاف حسین کی اپیل
عمران خان کوئی بھی ایسا اقدام نہ کریں جس سے تصادم اور خونریزی کی صورتحال جنم لے۔ الطاف حسین
ماضی کے تمام ترسیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عمران خان سے اپیل کررہا ہوں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں
تمام فریقین سے اپیل کرتاہوں کہ وہ وقت ضائع کئے بغیر مذاکرات کاعمل شروع کردیں اورمعاملات کوافہام وتفہیم سے حل کریں

لندن ۔۔18اگست 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ کل ریڈ زون میں داخل ہونے کے فیصلے پر نظرثانی کریں اورمعاملات کومذاکرات اورافہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین کہاکہ سیاست میں اختلافات معمول کاحصہ ہیں اورماضی میں ایم کیوایم کے بھی میاں نوازشریف اور عمران خان دونوں سے سیاسی اختلافات رہے ہیں لیکن میرے نزدیک ملکی سلامتی اورعوم کی فلاح تمام تر اختلافات سے بالاترہے اور اسی لئے میں ماضی کے تمام ترسیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے عمران خان سے اپیل کررہاہوں کہ وہ ریڈزون میں داخل ہونے کے فیصلے پر نظرثانی کریں اور کوئی بھی ایسااقدام نہ کریں جس سے تصادم اور خونریزی کی صورتحال جنم لے۔ اس وقت ملک جن داخلی وخارجی بحرانوں سے گزررہاہے اس کاتمام فریقین کوبخوبی اندازہ ہے لہٰذامیں ان سے اپیل کرتاہوں کہ وہ وقت ضائع کئے بغیر مذاکرات کاعمل شروع کردیں اورمعاملات کوافہام وتفہیم سے حل کریں۔ 

4/29/2024 11:06:59 AM