Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کرسچن میڈیا سیل کا جناب الطاف حسین کیلئے \"Voice of Christian & The Leader Of The Nation\" کا ایوارڈ


کرسچن میڈیا سیل کا جناب الطاف حسین کیلئے \"Voice of Christian & The Leader Of The Nation\" کا ایوارڈ
 Posted on: 8/16/2014
کرسچن میڈیا سیل کا جناب الطاف حسین کیلئے \"Voice of Christian & The Leader Of The Nation\" کا ایوارڈ
قائد تحریک الطاف حسین کا فلسفہ پوری دنیا میں بسنے والے محروم و مظلوم عوام کیلئے ہے، انچار ج اقلیتی امور منور الاسلام
جناب الطاف حسین ملک میں اقلیتوں کے حقوق اور ان کے ساتھ نا انصافیوں کے خلاف جد وجہد کر رہے ہیں،پریذیڈنیٹ کرسچن میڈیا سیل عمر لاٹھی
کراچی ۔۔۔16اگست2014ء
کرسچن میڈیاسیل کے پریزیڈنٹ عمر لاٹھی نے ضیاء کالونی ، کورنگی نمبر 4میں یوم آزادی پر منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں قائد تحریک الطاف حسین کو \"Voice of Christian & The Leader Of The Nation\"کا ایوارڈپیش کیا جسے ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج منور الاسلام نے وصول کیا ۔ پرچم کشائی کی تقریب میں ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے اراکین ، ٹاؤن ورکنگ کمیٹی ، یوسی کمیٹی اور علاقہ معززین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منور الاسلام نے کہا کہ جناب الطاف حسین کا فلسفہ کسی ایک طبقے کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا میں بسنے والے محروم و مظلوم عوام کے لئے ہے۔اس موقع پر منور الاسلام نے کرسچن کمیونٹی کو جنا ب الطاف حسین کی جانب سے یو م آزادی کی مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر عمر لاٹھی نے کہا کہ جناب الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق اور ان کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف جد وجہد کر رہے ہیں جس پر تمام کرسچن کمیونٹی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ تقریب کے اختتام میں یوم آزادی کا کیک بھی کا ٹا گیا جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا ئیں مانگی گئیں ۔
بعد ازاں ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج منور الاسلام و اراکین نے کرسچن میڈیا سیل کی جانب سے جناب الطاف حسین کو دیا جانے والا ایوارڈ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رکن رابطہ کمیٹی سید شاکر علی کے سپرد کیا ۔

4/25/2024 2:49:39 PM