Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نیوز ویک کی جانب سے دی رائٹ مین کا خطاب دینا جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے کی سچائی کا ثبوت ہے، اشفاق منگی


نیوز ویک کی جانب سے دی رائٹ مین کا خطاب دینا جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے کی سچائی کا ثبوت ہے، اشفاق منگی
 Posted on: 8/16/2014
نیوز ویک کی جانب سے دی رائٹ مین کا خطاب دینا جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے کی سچائی کا ثبوت ہے، اشفاق منگی
بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ میں سندھ سے تعلق رکھنے والے کاروباری اور معزز شخصیات سے ملاقات
اشفاق احمد منگی نے نیوزویک میں جناب الطا ف حسین کے The Right Manکے عنوان سے شائع ہونے والے انٹرویو کی سندھی ،اردو اور انگریزی کی کاپیاں کاروباری او ر معزز شخصیات کو دیں
کراچی ۔۔۔16اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام کراچی کے مختلف مضافاتی علاقوں میں معروف کاروباری اورمعزز شخصیات سے ملاقاتوں اور ان میں بین الاقوامی جریدے نیوز ویک میں شائع ہونے والے ’’جناب الطا ف حسین ‘‘ کے خصوصی انٹر ویو The Right Manکی کاپیوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق احمد منگی نے بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ میں مقیم سندھی برادری سے تعلق رکھنے والی کاروباری اور علاقائی معزز شخصیات فدا حسین عباسی ،محمد خادم چانڈیو،عبدالشکور غوری ،غلام اصغر چنہ ، ریاض حسین چنہ ،سے انکی رہائش گاہوں پر جاکر ملاقات کی اور انہیں جناب الطاف حسین کا امریکی جریدے نیوز ویک میں شائع ہونے والے خصوصی انٹرویو کی اردو ،سندھی زبان کی کاپیاں فراہم کیں ۔اس مو قع پر اشفاق منگی نے کاروباری اور معزز شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف دو فیصد استحصالی شروع دن سے ہی گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہے اور ایم کیوایم کو ملک بھر کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے 98فیصد غریب مظلوم و محکوم عوام کو متحد ومنظم کرنے اور ان کے حقوق کیلئے آوازبلند کرنے سزا دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 19جون 1992ء کو ایم کیوایم کو ختم کرنے کیلئے شب خون مار اگیا ،ایم کیوایم کے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا اور ہزاروں کو حراست میں تشدد کرکے شہید کردیا گیا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بھائی اور جواں سال بھتیجے کو بھی شہید کردیا گیالیکن تمام منفی ہتھکنڈوں اور سازشوں کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکے اور آج نیوز ویک کی جانب سے دی رائٹ مین کا خطاب دینا جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے کی سچائی کا ثبوت ہے ۔معزز شخصیات نے اشفاق احمد منگی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے برملا کہا کہ جناب الطاف حسین ایک سچے اور کھرے لیڈر ہیں جنہوں نے کبھی کسی کے آگے سر نہیں جھکایا ۔ اس موقع پر کراچی مضافاتی کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ،جوائنٹ انچارجزاسلم بلوچ،سید احمد اور اراکین سید معین الدین احمد اور منظور علی بروہی بھی موجود تھے ۔

4/25/2024 12:19:05 PM