Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جانب سے اسلام آباد میں انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء میں غذائی اشیاء ، جوس، ، بسکٹ اورہزاروں کی تعداد میں پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں


ایم کیوایم کی جانب سے اسلام آباد میں انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء میں غذائی اشیاء ، جوس، ، بسکٹ اورہزاروں کی تعداد میں پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں
 Posted on: 8/16/2014
ایم کیوایم کی جانب سے اسلام آباد میں انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء میں غذائی اشیاء ، جوس، ، بسکٹ اورہزاروں کی تعداد میں پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں
ایم کیوایم کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے اراکین حیدر عباس رضوی ، رشید گوڈیل اور اسلم آفریدی اوردیگرعہدیداران ناشتہ لیکرگئے۔شرکاء نے غذائی اشیاء پہنچانے پر ایم کیوایم کی قیادت کاشکریہ اداکیا
الطاف حسین انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے بہت زیادہ فکر مند ہیں، اراکین رابطہ کمیٹی 
انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد کے مکینوں کے مہمان ہیں ، رابطہ کمیٹی
اسلام آباد ۔۔۔16اگست 2014ء
ٍ متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین حیدر عباس رضوی ، رشید گوڈیل اور اسلم آفریدی نے اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر سیونتھ ایونیو چوک پر دونوں جماعتوں کے کارکنان میں غذائی اشیاء ، جوس ، بسکٹ اور ہزاروں کی تعداد میں پانی کی بوتلیں تقسیم کیں ۔اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن زاہد ملک ،ایم کیوا یم خیبر پختونخوا اورایم کیوایم پنجاب کمیٹی کے ذمہ داران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ایم کیوایم کی جانب سے انقلاب اورآزادی مارچ کے شرکاء میں کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی پر شرکاء کی جانب سے خیر مقدم کیا گیااور قائدتحریک جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کااظہار کیا ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین آزادی مارچ اورانقلاب مارچ اور آزادی مارچ میں شرکاء سے ملے اوران کی خیریت دریافت کی ۔جلسہ گاہ میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ ایم کیوایم کا ہمیشہ سے یہی مؤقف رہا ہے کہ سیاسی معاملات کو افہام و تفہیم اوربات چیت سے حل کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے بہت زیادہ فکر مند تھے اوران کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انقلاب اورآزادی مارچ کے شرکاء کو درپیش مسائل کے حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اہلیان اسلام آباد اور راولپنڈی سے اپیل کی کہ ہزاروں کی تعداد میں آئے ہوئے انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء آپ کے مہمان ہیں اور ان کی ہرممکن مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے حکومت اورا پوزیشن کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی موجودہ نازک صورتحال کے پیش نظر کسی بھی قسم کی محاذآرائی اورتصادم سے گریز کریں اور سیاسی معاملات کو بات چیت اورافہام وتفہیم سے حل کریں۔

4/26/2024 8:33:58 AM