Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خلق خدا کی خدمت ، ایم کیوایم کانصب العین ہے، الطاف حسین


خلق خدا کی خدمت ، ایم کیوایم کانصب العین ہے، الطاف حسین
 Posted on: 8/15/2014
خلق خدا کی خدمت ، ایم کیوایم کانصب العین ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کرتی رہے گی، الطاف حسین
آج ملک بھر میں ایم کیوایم کے بارے میں جن مثبت خیالات کا اظہارکیاجارہا ہے اسکا سہرا تحریک کے ایک ایک پرعزم کارکن کے سرجاتا ہے، الطاف حسین
ذمہ داران اور کارکنان دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں اور مظلوم عوام کی ہرممکن مدد کریں، الطاف حسین
ماڈل ٹاؤن لاہور میں نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجود یوم شہداء کے شرکاء کو کھانا، پانی ، دودھ اور مریضوں کو علاج ومعالجہ کی سہولیات کی فراہمی پرذمہ داروں اورکارکنوں کو خراج تحسین
لندن۔۔۔15، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ خلق خدا کی خدمت ، ایم کیوایم کانصب العین ہے اور ایم کیوایم دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کرتی رہے گی ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہور میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، لاہور زونل کمیٹی کے ارکان وکارکنان اورمیڈیکل ایڈ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پنجاب ہاؤس کے ذمہ داران نے جناب الطاف حسین کو بتایا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں ایم کیوایم کا مثبت کردار پورے ملک بالخصوص صوبہ پنجاب میں موضوع بحث بنا ہوا ہے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام کی جانب سے پاکستان میں سیاسی بحران کے خاتمے، قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ اور خلق خدا کی خدمت کے عملی مظاہرے پر ایم کیوایم اور آپ کے کردار کوقدرکی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک بھر میں آج ایم کیوایم کے بارے میں جن مثبت خیالات کا اظہارکیاجارہا ہے اس کا سہرا تحریک کے ایک ایک پرعزم کارکن کے سرجاتا ہے جنہوں نے اپنی گھریلومصروفیات ، آرام اورسکون ترک کرکے انسانیت کی خدمت کیلئے اپناہرممکن کردار ادا کیا۔ انہوں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجود یوم شہداء کے شرکاء کو کھانا، پانی ، دودھ اور مریضوں کو علاج ومعالجہ کی سہولیات کی فراہمی پر ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں بالخصوص میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں دعائیں دیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، خلق خدا کی بلاامتیاز وتفریق عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ایم کیوایم ، سیاست برائے خدمت کے فلسفہ پر چلتے ہوئے عوام الناس کی ہرممکن مدد کررہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں پر زوردیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں اور مظلوم عوام کی ہرممکن مدد کریں ۔

12/6/2016 9:55:57 AM