Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

علامہ طاہرالقادری سے اللہ اور رسولؐ کے واسطے اپیل کرتا ہوں کسی بھی قیمت پر ریڈ زون میں داخل نہ ہوں، الطاف حسین


علامہ طاہرالقادری سے اللہ اور رسولؐ کے واسطے اپیل کرتا ہوں کسی بھی قیمت پر ریڈ زون میں داخل نہ ہوں، الطاف حسین
 Posted on: 8/14/2014
علامہ طاہرالقادری سے اللہ اور رسولؐ کے واسطے اپیل کرتا ہوں کسی بھی قیمت پر ریڈ زون میں داخل نہ ہوں، الطاف حسین
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری، دیگر قیادت اور تمام کارکنان اپنا مارچ پر پرامن رکھیں، الطاف حسین
لانگ مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ سے ہرگز ہرگز آگے نہ جائیں، الطاف حسین
میری، گورنر پنجاب، گورنر سندھ، وفاقی کابینہ کے بعض اراکین کی کاوشوں سے وفاقی اور پنجاب حکومت نے علامہ طاہرالقادری کو پرامن لانگ مارچ نکالنے کی اجازت دے دی ہے
وفاقی حکومت نے یقیناًاس معاملہ میں وسعت قلبی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے
اب یہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے رفقاء کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان تمام لوگوں کی لاج رکھیں جنہوں نے اس معاملہ کو مفاہمت سے حل کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے
لندن۔۔۔14، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری ، پاکستان عوامی تحریک کی دیگر قیادت اور تمام کارکنوں سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ اپنا مارچ پرامن رکھیں ، اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ سے ہرگز ہرگز آگے نہ جائیں اور کسی بھی قیمت پر ریڈزون میں داخل نہ ہوں۔ اپنے ایک ہنگامی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ دوروز کے دوران میں نے گورنر پنجاب ، گورنر سندھ اور وفاقی کابینہ کے بعض اراکین نے رات دن جاگ کرماڈل ٹاؤن لاہور میں رکاوٹوں کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی اور ان کاوشوں کے نتیجے میں وفاقی اور پنجاب حکومت نے علامہ طاہرالقادری کو پرامن لانگ مارچ نکالنے کی اجازت دے دی ہے ۔ وفاقی حکومت نے یقیناًاس معاملہ میں وسعت قلبی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب یہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے رفقاء کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان تمام لوگوں کی لاج رکھیں جنہوں نے اس معاملہ کو مفاہمت سے حل کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کیاہے ۔ جناب الطاف حسین نے علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور ان کی تحریک کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں وہمدردوں سے اللہ اور رسولؐ کے واسطے اپیل کی کہ وہ اپنا لانگ مارچ پرامن رکھیں ، اپنا اجتماع اسلام آباد زیروپوائنٹ پر منعقد کرلیں اور کسی بھی قیمت پر ریڈزون میں داخل نہ ہوں۔


12/7/2016 10:24:54 AM