Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ کے سالانہ کنونشن ’’ الطاف حسین۔ دی رائٹ مین‘ ‘کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ایم کیوایم امریکہ


ایم کیو ایم امریکہ کے سالانہ کنونشن ’’ الطاف حسین۔ دی رائٹ مین‘ ‘کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ایم کیوایم امریکہ
 Posted on: 8/13/2014
ایم کیو ایم امریکہ کے سالانہ کنونشن ’’ الطاف حسین۔ دی رائٹ مین‘ ‘کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ایم کیوایم امریکہ
کنونشن میں شرکت کیلئے کارکنان اور ہمدردوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، ایم کیوایم امریکہ
ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے یادگاری مجلہ کا اجراء کیا جا ئے گا، ایم کیوایم امریکہ
شکاگو ۔۔۔13اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کہ 18ویں سالانہ کنونشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اور چیپٹر کمیٹی کی جانب سے 22-24 اگست2014 ء کو واشنگٹن (ڈی سی) میں ہونے والے کنونشن کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں کارکنان و ہمدردوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے کارکنان دن رات کام میں مصروف ہیں اور کنونشن میں شرکت کیلئے امریکہ کی تمام ہی ریاستوں کے مختلف شہروں سے ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں کی بڑی تعداد کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے کنونشن کے مو قع پرحسب روایت ایک خوبصورت یادگاری مجلہ کا اجراء بھی کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی مجلہ کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین، سینٹرل کمیٹی کے اراکین ثاقب محی الدین اور توصیف خان، انچارج میڈیا سیل عمران حسین، جوائنٹ انچارج فواد رحمان سمیت مجلہ کمیٹی کے اراکین محمد شاہد فرہاد، سہیل شمس اور خورشید الحق نے شرکت کی۔سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے مجلہ کمیٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مجلہ اورکنونشن کے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے واشنگٹن (ڈی سی) چیپٹر کے کارکنان کو کنونشن کی کامیابی کیلئے دن رات کام کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ \"الطاف حسین۔ دی رائٹ مین\" کے عنوان سے منعقد ہونے والا کنونشن کامیابی کے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دے گا۔انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں کنونشن میں شریک ہو کر ملک سے دہشت گردی، انتہا پسندی اور بد عنوان ظالمانہ نظام کے خاتمہ کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔

12/8/2016 6:00:18 PM