Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن سید شاکر علی کی کراچی مضا فاتی آرگنائز نگ کمیٹی کے وفد کے ہمراہ ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ میں مختلف علاقہ معززین سے ملاقات


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن سید شاکر علی کی کراچی مضا فاتی آرگنائز نگ کمیٹی کے وفد کے ہمراہ ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ میں مختلف علاقہ معززین سے ملاقات
 Posted on: 8/13/2014
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن سید شاکر علی کی کراچی مضا فاتی آرگنائز نگ کمیٹی کے وفد کے ہمراہ ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ میں مختلف علاقہ معززین سے ملاقات
بین الاقوامی جریدے ’’دی نیوز ویک ‘‘ میں جناب الطاف حسین کے انٹرویو کی سندھی، انگریزی اور اُردو میں کاپیاں پیش کیں
کراچی ۔۔۔13اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید شاکر علی نے کراچی کے علاقوں ابراہیم حیدری ، ریڑھی گوٹھ اور ابراہیم حیدری گوٹھ کی معزز شخصیات ڈاکٹر شفیع محمد پٹولی، حاجی خادم شیخ ، عزیز جت ، معروف سماجی و سیاسی رہنما عبد الغفور جت اورحاجی قاسم جت سمیت دیگر افراد سے انکی رہائشگا ہوں پر علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر کے انہیں بین الاقوامی جریدے ’’دی نیوز ویک ‘‘ میں شائع ہونے والے جناب الطاف حسین کے انٹرویو کی سندھی ، انگریزی اور اُردو زبان میں کاپیاں پیش کیں اور جناب الطاف حسین کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی کراچی مضا فاتی آرگنائز نگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ، سید احمد رضا اور اراکین بھی انکے ہمراہ تھے۔ملاقا توں کے موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شاکر علی نے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 65برسوں سے جاگیر دارانہ ، سرمایہ دارانہ اور حاکمانہ سوچ کے حکمران قابض ہیں جو ملک کے غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے 98فیصد عوام کو ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے اور انہیں اعلیٰ ایوانوں میں آنے سے روکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستان میں بسنے والے افراد کی فلاح کا کام کیا ہے لیکن فرسودہ سوچ کے حامل طبقے جناب الطاف حسین کے نظریے حق پرستی کو عوام تک پہنچنے سے روکتے ہیں۔ اس موقع پر معززین نے سید شاکر علی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ایک دہائی قبل پاکستان میں انتہاء پسندو ں اور دہشتگردوں کی نشان دہی کر دی تھی لیکن مفاد پسند و ملک دشمن عناصر نے ملک کو انتہا ء پسندی کی آگ سے بر وقت بچانے کے لئے اقدامات نہیں کئے اور جناب الطاف حسین کی باتوں کو عوام میں غلط تشریح کر کے پیش کیا جبکہ معززین نے وفد کی آمد اور انٹر ویو کی کاپی پیش کرنے پر ایم کیو ایم کے وفدکا شکریہ ادا کیا اور جناب الطاف حسین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

12/2/2016 6:21:08 PM