Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں دفعہ 144کا نفاذ کرنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں دفعہ 144کا نفاذ کرنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 8/13/2014
جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں دفعہ 144کا نفاذ کرنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
شہر سے دفعہ 144فی الفور ہٹائی جائے اس کے نفاذ سے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑجائیں گی، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
14اگست کو شہر بھر میں جشن آزادی کی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں ، لوگوں کی بڑی تعداد مزار قائد پر حاضری دیتی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
دنیا بھر کے ممالک میں آزادی کے دن کیلئے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں جبکہ کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر  دفعہ 144کے نفاذ سے شہریوں میں مایوسی پائی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔13، اگست2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں دفعہ 144کے نفاذ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دفعہ 144کا نفاذ کرکے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑ جائیں گی ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 14اگست کو شہر بھر میں جشن آزادی کی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں ، لوگوں کی بڑی تعداد مزار قائد پر حاضری دیتی ہے، فاتحہ خوانی کی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کوخراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کسی بھی ملک کی آزادی کا دن اس کے عوام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، اس دن کو منانے کیلئے دنیا بھر کے ممالک میں خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں جبکہ اس کے برعکس شہر میں14اگست جشن آزادی کے موقع پر دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا ہے جس سے شہریوں اور تمام طبقہ فکر کے افراد میں نہ صرف شدید مایوسی کا احساس پایا جارہا ہے بلکہ جشن آزادی کی تقاریب میں بھی مشکلات کااندیشہ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں دفعہ 144فی الفور ہٹائی جائے اور دفعہ 144 کا نفاذ کرکے شہریوں کو جشن آزادی کے موقع پر اپنی حب الوطنی کے اظہار سے محروم کرنے کا عمل بند کرایاجائے ۔

12/7/2016 2:14:21 PM