Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مارچ کی راہ میں کھڑی کی گئی تمام رکاوٹیں فی الفور ختم کی جائیں۔ الطاف حسین


پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مارچ کی راہ میں کھڑی کی گئی تمام رکاوٹیں فی الفور ختم کی جائیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/13/2014
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مارچ کی راہ میں کھڑی کی گئی تمام رکاوٹیں فی الفور ختم کی جائیں۔ الطاف حسین
قائد تحریک الطاف حسین کی وزیراعظم میاں نوازشریف، وفاقی کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ایک بار پھر پرزور اپیل
لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں کھڑے کئے گئے تمام کنٹینرز، ٹرالرز اور دیگر رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے
وقت کا تقاضہ ہے کہ سیاسی مخالفت کو برداشت کیا جائے، معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، عوام کو ان کے آئینی، قانونی، سیاسی اور جمہوری حق سے محروم نہ کیا جائے
پاکستان عوامی تحریک، تحریک انصاف اور ان کی اتحادی جماعتیں اپنا مارچ، جلسہ، جلوس اور مظاہرہ ضرور کریں لیکن خدارا اپنے مارچ اور جلوسوں کو مکمل طور پر پرامن رکھیں
لانگ مارچ کے دوران انسانی جانوں اور املاک کو کسی قیمت پر نقصان نہ پہنچایا جائے، احتجاج کرنیوالی جماعتوں سے قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔13 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں نوازشریف،وفاقی کابینہ اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ایک بارپھر پرزوراپیل کی ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے مارچ کی راہ میں کھڑی کی گئی تمام رکاوٹیں فی الفور ختم کی جائیں اور لاہور ، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کھڑے کئے گئے تمام کنٹینرز، ٹرالرز اور دیگر رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج، مظاہرے، مارچ اورجلسے جلوس کرناہرجماعت کاآئینی،قانونی اورجمہوری حق ہے اورکسی کوبھی اس حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا لیکن حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے مارچ کوروکنے کیلئے لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کو کنٹینرز، ٹرالرز اورطرح طرح کی رکاوٹوں سے سیل کردیاگیاہے ،لاہورمیں ماڈل ٹاؤن کے علاقوں کے عوام گزشتہ چارروز سے محصورہیں ،شاہراہیں بند ہونے سے مریضوں کواسپتال لانے لیجانے میں بھی شدید دشواریوں کاسامناہے اورپنجاب بھرکے عام عوام شدید مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وقت کاتقاضہ ہے کہ سیاسی مخالفت کوبرداشت کیاجائے اور معاملات کوافہام وتفہیم سے حل کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ میں ایک بارپھرحکومت سے پرذوراپیل کرتاہوں کہ وہ فہم وفراست، دانشمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مارچ کی راہ میں کھڑی کی گئی تمام رکاوٹیں ختم کرے، عوام کوان کے آئینی، قانونی ، سیاسی اورجمہوری حق سے محروم نہ کرے اور لاہور ، اسلام آباداورراولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کھڑے کئے گئے تمام کنٹینرز ، ٹرالرز اوردیگررکاوٹوں کو فوری طورپر ہٹایا جائے ۔جناب الطاف حسین نے پاکستان عوامی تحریک ،تحریک انصاف اوران کی اتحادی جماعتوں سے بھی دردمندانہ اپیل کی کہ وہ اپنا مارچ ، جلسہ ، جلوس اورمظاہرہ ضرورکریں لیکن خدارا اپنے مارچ اورجلوسوں کومکمل طورپر پرامن رکھیں اورکسی بھی قیمت پر قانون کواپنے ہاتھ میں نہ لیں اورایک دوسرے کوبرداشت کریں۔ انہوں نے تمام مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ اس بات کابھرپورخیال رکھیں کہ ان کے مارچ کے دوران انسانی جانوں اوراملاک کوکسی قیمت پر نقصان نہ پہنچے۔

12/4/2016 8:27:38 PM