Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی شیخ رشید سے فون پر گفتگو، لال حویلی پر بعض مسلح عناصر کی جانب سے حملے کی کوشش پر اظہار مذمت


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی شیخ رشید سے فون پر گفتگو، لال حویلی پر بعض مسلح عناصر کی جانب سے حملے کی کوشش پر اظہار مذمت
 Posted on: 8/11/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی شیخ رشید سے فون پر گفتگو، لال حویلی پر بعض مسلح عناصر کی جانب سے حملے کی کوشش پر اظہار مذمت
یہ انتہائی مذموم حرکت ہے، حکومت خدارا ایسی حرکتوں سے باز آجائے۔ الطاف حسین
ایسے ہتھکنڈوں کا نہ ماضی میں کوئی مثبت نتیجہ برآمد ہوسکا ہے اور نہ ہی اب برآمد ہوسکتا ہے۔ الطاف حسین
حکومت سے ظلم و ستم کے ہتھکنڈوں اور طاقت کے استعمال کے بجائے افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کرے۔ الطاف حسین
شیخ رشید نے خیریت دریافت کرنے پر جناب الطا ف حسین کا شکریہ ادا کیا
ایم کیوایم کی جانب سے ماڈل ٹاؤن کے لوگوں کیلئے خوراک، پانی اور بچوں کیلئے دودھ پہنچانا انتہائی مثبت ہے۔ شیخ رشید
لندن۔۔۔11 اگست 2014ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکی رہائش گاہ لال حویلی پر بعض مسلح عناصر کی جانب حملے کی کوشش کی شدیدمذمت کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے شیخ رشید سے فون پر گفتگوکرکے ان کی خیریت دریافت کی اور اس واقعہ کے بارے میں معلوم کیا۔ شیخ رشیدنے انہیں بتایاکہ مسلح دہشت گردعناصرنے ایک جتھے کی شکل میں آج لال حویلی پر حملہ اور انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔جناب الطا ف حسین نے اس واقعہ پر سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ انتہائی مذموم حرکت ہے، حکومت کوچاہیے کہ وہ خدارا اس قسم کے ہتھکنڈے اختیارنہ کرے اورایسی حرکتوں سے بازآجائے کیونکہ ایسے ہتھکنڈوں کانہ ماضی میں کوئی مثبت نتیجہ برآمد ہوسکا ہے اورنہ ہی اب برآمد ہوسکتا ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں حکومت سے ایک بارپھرکہتاہوں کہ وہ ظلم وستم کے ہتھکنڈوں اورطاقت کے استعمال کے بجائے افہام وتفہیم کا راستہ اختیارکریں۔شیخ رشیدنے خیریت دریافت کرنے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گزشتہ روز یوم شہداء کے موقع پر ماڈل ٹاؤن میں تین روزسے محصورعوام کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے خوراک ، پانی اوربچوں کیلئے دودھ پہنچانے پر جناب الطا ف حسین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ یہ عمل انتہائی مثبت ہے اوراس کو ہرایک نے سراہاہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ 

12/4/2016 12:01:39 AM