Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ پختون آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے یونٹ 4 رحیم شاہ کالونی میں پختون عمائدین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد


متحدہ قومی موومنٹ پختون آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے یونٹ 4 رحیم شاہ کالونی میں پختون عمائدین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
 Posted on: 8/11/2014
متحدہ قومی موومنٹ پختون آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے یونٹ 4 رحیم شاہ کالونی میں پختون عمائدین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
پختون بھائی باشعور ہیں جو ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہیں اب وہ وقت دور نہیں جب ملک میں غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی ہوگی
پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج رخ اللہ اور انور خان ترین اور دیگر کا تقریب سے خطاب
کراچی ۔۔۔11اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ پختون آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے یونٹ4رحیم شاہ کالونی میں پختون عمائدین کے اعزازمیں تقریب منعقدکی گئی جس میں یونٹ4سمیت قرب وجوارکے رہائشی پختونوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج رخ اللہ اورانورخان ترین سمیت دیگرذمہ داران نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطا ف حسین کا پیغام حق پرستی ملک کے گوشے گوشے میں تیزی سے پھیل رہاہے اور لوگ جوق در جوق ایم کیوایم کے پرچم تلے متحدومنظم ہورہے ہیں انشاء اللہ اب وقت دورنہیں جب ملک میں غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ہمیشہ لڑاؤاورسیاست کروکی پالیسی پرعمل پیراہوکرنہ صرف نسلی فسادات کوہوادی بلکہ قوم کوٹکڑوں میں تقسیم بھی کیا۔پختون بھائی باشعورہیں جوحکمرانوں کی سازش کواچھی طرح سمجھ چکے ہیں اوردوست اوردشمن کافرق سمجھتے ہوئے ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جوملک سے جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کے لئے عملی جدوجہدکررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ موروثی سیاست کے خلاف جنگ لڑرہی ہے اس پاداش میں دیگرسیاسی جماعتیں ان سے خائف ہیں،قائدتحریک الطاف حسین نے بلاامتیاز رنگ ونسل اورزبان غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے اور باصلاحیت افرادکوملک کے ایوانوں میں بھیجا اورملک میں خاموش انقلاب کی بنیادرکھی۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین جو کہتے ہیں وہ کرکے دیکھاتے ہیں انہوں نے اپنے نمائندوں کوروزاول سے خدمت کرنے کادرس دیاہے اورکہاہے کہ پاکستان کے ہرشہری کوان کابنیادی حق دلایاجائے۔اس موقع پرعلاقے کے پختون معززین نے قائدتحریک جناب الطاف حسین سے اظہارتشکرکرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیاکہ وہ ہمیشہ قائدتحریک الطاف حسین کاساتھ دینگے اورکسی جھوٹے اوربے بنیاد پروپگنڈے میں ہرگزنہیں آئینگے۔

12/2/2016 1:54:11 PM