Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر عباس رضوی اور اسلم آفریدی کی گلگت بلتستان میں معروف عالم دین سید آغا راحت علی سے ملاقات


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر عباس رضوی اور اسلم آفریدی کی گلگت بلتستان میں معروف عالم دین سید آغا راحت علی سے ملاقات
 Posted on: 8/11/2014
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر عباس رضوی اور اسلم آفریدی کی گلگت بلتستان میں معروف عالم دین سید آغا راحت علی سے ملاقات
ملک کے داخلی استحکام کیلئے جناب الطاف حسین کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات مثبت اور خوش آئند ہیں، سید آغا راحت علی
جناب الطاف حسین گلگت بلتستان کے قدرتی حسن کو نکھار کر یہاں کے عوام کیلئے سہولیات پیدا کرنا چاہتے ہیں، حیدر عباس رضوی، اسلم آفریدی
ملاقات میں گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا
گلگت بلتستان ۔۔۔11، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے گلگت بلتستان میں مختلف سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حید رعباس رضوی اور اسلم آفریدی نے معروف عالم دین سید آغا راحت علی سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پرایم کیوایم گلگت بلتستان کمیٹی کے انچارج عارف شاہ اور اراکین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ ملاقات میں سید آغا راحت علی نے ملک کے داخلی استحکام اور سا لمیت کیلئے جناب الطاف حسین کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور انہیں ملک و قوم کیلئے مثبت اور خوش آئند قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے حکومت سے گندم پر سبسڈی کا مطالبہ کیا اور اس مسئلے کو ایوانوں میں اٹھایا جس پرگلگت بلتستان کے عوام جناب الطاف حسین کے مشکور ہیں ۔ حیدر عباس رضوی اور اسلم آفریدی نے سید آغا راحت علی کے خیالات کو سراہا اور کہا کہ جناب الطاف حسین ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے قائد ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم میں آج ہر قومیت سے تعلق رکھنے والے غریب ومتوسط طبقے کے مظلوم عوام شامل ہیں اور پاکستان کو بچانے اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کی عملی جدوجہد کا حصہ بن چکے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مزید کہاکہ جناب الطاف حسین گلگت بلتستان اور اس کے عوام کو خوشحال اور باوقار زندگی گزارنے کے مواقع دینا چاہتے ہیں اور گلگت بلتستان کے قدرتی حسن کو نکھار کر یہاں کے عوام کیلئے سہولیات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ بعدازاں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اسماعیلی ریجنل کمیٹی سے ملاقات کی اور آغا ضیاء الدین شہید کی قبر پر حاضری دی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چاڈر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

1/24/2017 3:21:45 PM