Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی لاہور میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں سے گفتگو


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی لاہور میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں سے گفتگو
 Posted on: 8/11/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی لاہور میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں سے گفتگو
ماڈل ٹاؤن میں خواتین، عورتوں، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں میں کھانا، پانی اور دودھ پہنچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا
اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا کرے اور محنت کو قبول فرمائے۔ الطاف حسین
رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست ارکان اسمبلی جنہوں نے راستے بند ہونے پر اپنے کاندھوں پر امدادی سامان اٹھا کر وہاں پہنچایا اللہ تعالیٰ انہیں بھی اس کا اجر عطا کرے۔ الطاف حسین
ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے کیمپ قائم کرنے پر ایم کیوایم کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو قائد تحریک الطاف حسین کا خراج تحسین
لاہور۔۔۔11 اگست 2014
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے آج صبح لاہورمیں ایم کیوایم کے صوبائی دفترفون کرکے وہاں موجودایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے گفتگوکی اور محنت ولگن سے کام کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ جن ساتھیوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں تین روزسے موجودخواتین، عورتوں، بچوں، نوجوانوں اوربزرگوں میں کھانا، پانی اوربچوں کے لئے دودھ پہنچایااللہ تعالیٰ انہیں اس کااجراعطاکرے اوران کی محنت کوقبول فرمائے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست ارکان اسمبلی جنہوں نے راستے بندہونے پر اپنے کاندھوں پر امدادی سامان اٹھاکروہاں پہنچایااللہ تعالیٰ انہیں بھی اس کا اجر عطاکرے۔جناب الطاف حسین نے ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کوطبی امدادفراہم کرنے کیلئے میڈیکل ایڈکیمپ قائم کرنے پر ایم کیوایم کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔ 

12/5/2016 6:27:17 AM